شیخ رشید اڈیالہ جیل سے رہا ،نہیں معلوم کیا ہونے جا رہا،شیخ رشید

0
291

سابق وزیر داخلہ،عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کو اڈیالہ جیل سے رہا کر دیا گیا،

شیخ رشید نے اپنی شکست تسلیم کر لی، اڈیالہ سے رہائی کے بعد میڈیا سے بات کرتے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ مجھے کچھ نہیں معلوم پاکستان کی سیاست میں کیا ہورہا،میں ہارا ہوں الیکشن کیمپین میں حصہ نہیں لیا،یہ میرا تیسرا چلہ ہے سیل نمبر 15 میں تھا،مجھے کچھ نہیں معلوم ملک میں کیا ہورہا ہے کیا ہونے جارہا ہے،اس موقع پر شیخ رشید کی گاڑی پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں

انسداد دہشتگردی عدالت راولپنڈی نے سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کی ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں رہا کرنے کا حکم دیا تھا،شیخ رشید کے خلاف نو مئی کے روز جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ملک اعجاز آصف نے کیس کی سماعت کی،پراسیکیوشن کی جانب سے عدالت میں کوئی پیش نہ ہوا ، شیخ رشید احمد کے وکلا سردار عبدالرازق خان اور سردار شہباز عدالت میں پیش ہوئے،شیخ رشید کے وکلا کی جانب سے ضمانت کی درخواست دی گئی جسے عدالت نے 2 لاکھ روپے کے مچلکوں کےعوض منظور کرتے ہوئے کیس کی سماعت 12 فروری تک ملتوی کر دی،

واضح رہے کہ شیخ رشید الیکشن ہار چکے ہیں،این اے 56 میں عوامی مسلم لیگ کے سربراہ ہارنے کے ساتھ ساتھ پانچویں نمبر پر آئے ہیں، ن لیگ سیٹ جیتی ہے، دوسرے نمبر پر تحریک انصاف کا حمایت یافتہ آزاد امیدوار، تیسرے نمبر پر تحریک لبیک، چوتھے نمبر پر جماعت اسلامی اور پانچویں نمبر پر شیخ رشید آئے،

این اے 130 لاہور ، نواز شریف جیل میں گرفتار یاسمین راشد سے جیت گئے

بلاول کا "تیر” چل گیا، پیپلز پارٹی اب تک قومی کی ایک،صوبائی کی 5سیٹوں سے کامیاب

سیاسی جماعتوں کی خواتین امیدوار کم ، عدالت نے الیکشن کمیشن کو کیس بھیج دیا

تخت لاہور،لطیف کھوسہ، میاں اظہر ،وسیم قادر کی جیت،شہباز،حمزہ،مریم،ایازصادق کی بھی جیت

پنجاب،عمران نذیر،سلمان رفیق،میاں اسلم اقبال،بلال یاسین جیت گئے، رانا مشہود کو شکست

انتخابی نتائج،آزاد امیدوار وں کا پلڑا تاحال بھاری، ن لیگ دوسرے نمبرپر

تحریک انصاف کیلیے اچھی خبر، مخصوص نشستوں کا حصول آسان ہو گیا

آزاد امیدوار ابھی تک آگے،مگر نواز شریف کو حکومت بنانے کی جلدی

مانسہرہ سے نواز شریف جیت چکے ہیں،اسحاق ڈار کا دعویٰ

Leave a reply