مذہبی جماعت کا احتجاج، شیخ رشید کی زیر صدارت اجلاس میں بڑا فیصلہ ہو گیا
مذہبی جماعت کا احتجاج، شیخ رشید کی زیر صدارت اجلاس میں بڑا فیصلہ ہو گیا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیر داخلہ شیخ رشید کی زیر صدارت اسلام آباد میں امن اومان کی صورتحال پر اجلاس ہوا
اجلاس میں وفاقی وزیر مذہبی امور،چیف کمشنر اور آئی جی اسلام آباد نے شرکت کی، اجلاس میں مذہبی جماعت کی جانب سے احتجاج کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا،نجی ٹی وی کے مطابق اجلاس میں قانون توڑنے والوں سے سختی سے نمٹنے کا فیصلہ کیا گیا، اجلاس میں راستوں کو کھلوانے کے لیے تمام اقدامات کیے جانے کا فیصلہ کیا گیا، اجلاس میں پنجاب سے بھی حکام ویڈیو لنک کےذریعے پیش ہوئے،فیصلہ کیا گیا کہ جہاں حالات خراب ہوں گے وہاں 24 گھنٹے کے لئے موبائل انٹرنیٹ سروس بند ہو گی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی
پنجاب کے صوبائی دارلحکومت لاہو رمیں تحریک لبیک کے سربراہ حافظ سعد رضوی کی گرفتاری کے بعد ہونے والی ہنگامہ آرائی میں چالیس کے قریب پولیس اہلکار زخمی ہوئے ہیں تحریک لبیک کے کارکنان کی جانب سے حافظ سعد رضوی کی گرفتاری پر احتجاج کیا گیا ، اس دوران پولیس کی جانب سے آنسو گیس کی شیلنگ کی گئی، مظاہرین نے پولیس پرپتھراؤ کیا، اطلاعات کے مطابق مظاہرین کی جانب سے پولیس پر پتھراؤ کے نتیجے میں لاہور میں چالیس پولیس اہلکار زخمی ہو گئے ہیں جن کو طبی امداد کے لئے مختلف ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا ہے
لاہورکے 14 مقامات ٹریفک کے لیے بند ہیں چونگی امرسد ٹریفک کے لیے بند ہے، بھٹہ چوک، شاہکام چوک،مند پلی رائیونڈ بھی ٹریفک کے لیے بند ہے، یتیم خانہ چوک، خیابان چوک بھی ٹریفک کے لیے بند ہے شاہ پور کانجراں کے مقام پر ٹریفک سست رووی کا شکارہے شاہدرہ موڑ، امامیہ کالونی پھاٹک بھی ٹریفک کے لیے بند ہے منڈالا روڈ، نیوشادباغ چوک، کرول گھاٹی اور ا سکیم موڑ بھی ٹریفک کے لیے بند ہے
رائیونڈ، ملتان روڈ پر مظاہرین اور پولیس میں جھڑپیں ہوئیں ملتان روڈ پر پولیس کی طرف سے روڈ کھلوانے کی کوشش کی گئی پولیس کی مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے شیلنگ کی گئی مظاہرین کی طرف سے بھی آنسو گیس کے شیل پولیس پر پھینکے گئے ،چونگی امرسدھو میں بھی پولیس کی جانب سے مظاہرین پر آنسو گیس کے شیل فائر کئے گئے،گوجرانوالہ،چندا قلعہ چوک پر احتجاجی دھرنا جاری ہے مظاہرین کو منتشرکرنے کے لیے شیلنگ کی گئی، لاٹھی چارج اور شیلنگ سے احتجاج کرنے والے 21 افراد زخمی ہو گئے جنہیں طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کر دیا گیا، جھڑپوں میں متعدد پولیس اہلکار بھی زخمی ہوئے،ساہیوال میں بھی احتجاج جاری ہے جی ٹی روڈ پر مشرقی بائی پاس کے قریب روڈ بلاک کر دیا گیا ہے،احتجاج کے باعث نیشنل ہائی وے بند ہونے سےعوام کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے
واضح رہے کہ ناموس رسالت مارچ کے اعلان کے بعد حکومت نے تحریک لبیک کے سربراہ حافظ سعد رضوی کو گرفتار کر لیا حافظ سعید رضوی کی گرفتاری کا دعویٰ تحریک لبیک کے کارکنان کی جانب سے سوشل میڈیا پر کیا جا رہا ہے تھا ، تحریک لبیک کے شعبہ خواتین کی جانب سے بنائی گئی ٹویٹر آئی ڈی سے ٹویٹ کی گئی جس میں کہا گیا کہ مرکزی امیر تحریک لبیک پاکستان حافظ محمد سعد حسین رضوی دامت برکاتہم العالیہ کو لاہور سے گرفتار کر لیا گیا۔
تحریک لبیک کے اہم رہنما نے نمائندہ باغی ٹی وی فائز چغتائی سے ٹیلی فونک گفتگو میں تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ حافظ سعد رضوی کو گرفتار کر لیا گیا ہے ہم آئندہ کا لائحہ عمل تیار کر رہے ہیں
قبل ازیں تحریک لبیک کے امیر حافظ سعد رضوی نے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اگر فرانس کے سفیر کو ملک بدر نہ کیا گیا تو 20 اپریل کی شب 12 بجے علامہ خادم رضوی کے مزار سے ناموس رسالت مارچ کا آغاز ہو گا، اس امر کا فیصلہ تحریک لبیک کی مرکزی شوری کے اجلاس میں کیا گیا، 21 رکنی مرکزی مجلس شوریٰ نے اتفاق رائے سے ناموس رسالتﷺمارچ کا اعلان کیا،
شاہد خاقان عباسی نے تحریک لبیک کے دھرنے کو "میلہ” قرار دے دیا
فیض آباد دھرنا،وزیراعظم کا نوٹس،اہم شخصیت کو طلب کر لیا
مذاکرات ہی نہیں ہوئے تو کامیابی کیسی؟ تحریک لبیک کا دھرنا جاری رکھنے کا اعلان
علامہ خادم رضوی کی وفات، فیض آباد معاہدہ پر عمل ہو پائے گا؟
تحریک لبیک کے نومتنخب امیر،خادم رضوی کے بیٹے کا کارکنان کے نام اہم پیغام آگیا
ہماری جان سعد رضوی، ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈ،تحریک لبیک کارکنان کا سیاسی جماعتوں کو چیلنج
#اقتدارچھوڑو_یا_سفیرنکالو…ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈ
تحریک لبیک کے سربراہ حافظ سعد رضوی کے گھر کا پولیس نے گھیراؤ کر لیا
تحریک لبیک کا دھرنا، کارکنان گرفتار،کیا خادم حسین رضوی کو گرفتار کر لیا گیا؟
تحریک لبیک دھرنا،راستے بند ہونے پر ٹریفک کا متبادل روٹ جاری
حکومت کیلئے نئی مشکل، تحریک لبیک کا ناموس رسالت مارچ کا اعلان
تحریک لبیک کے سربراہ حافظ سعد رضوی گرفتار،تحریک لبیک کے رہنما کی باغی ٹی وی سے گفتگو میں تصدیق
سعد رضوی کی گرفتاری کی ویڈیو سامنے آ گئی
تحریک لبیک کے کارکنان سڑکوں پر نکل آئے،لاہور بند،ملک جام کرنیکا اعلان
پولیس نے ایک بار پھر سانحہ ماڈل ٹاؤن کی یاد تازہ کر دی،کارکنان پر فائرنگ،شیلنگ،اموات
حمایت کیوں کی؟ ایک اور مذہبی جماعت کے رہنما کو گرفتار کر لیا گیا
ملک بھر میں احتجاج جاری،گوجرانوالہ میں 21 زخمی،لاہور سمیت کئی شہروں میں سڑکیں بند
سعد رضوی کی گرفتاری پر دوسرے روز بھی احتجاج،کئی شہروں میں ٹریفک معطل