شیخ رشید کو طلب کرنے کی درخواست پرعدالت نے کیا کہا؟

شیخ رشید کو طلب کرنے کی درخواست پرعدالت نے کیا کہا؟

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق احتساب عدالت میں شاہد خاقان عباسی و دیگر کیخلاف ایل این جی ریفرنس پر سماعت ہوئی

شاہد خاقان کے وکیل نے شیخ رشید کو طلب کرنے کی درخواست پر پہلے فیصلے کی استدعا کر دی،جس پر عدالت نے کہا کہ گواہ پر جرح کے بعد ہم درخواست پر بھی فیصلہ کر لیں گے،وکلا ملزمان نے کہا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے فیصلہ دیاہے بے ضابطگیاں کرپشن نہیں ہوتیں، اُس فیصلے کی روشنی میں یہاں ٹرائل کیسے چلے گا یہ بھی دیکھ لیں اس کیس میں کرپشن نہیں، بے ضابطگیوں کے ہی الزامات ہیں،

نیب گواہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایل این جی حسان بھٹی پر جرح شروع ہوئی،وکلاء صفائی نے اعتراض کیا اور کہا کہ جرح کے دوران دیگر گواہان کمرہ عدالت میں موجود نہ ہوں، جس کے بعد دیگر گواہان کو پراسیکیوشن روم میں بٹھا دیا گیا

شاہد خاقان کے وکیل بیرسٹر ظفر اللہ نے گواہ حسان بھٹی پر جرح کی

نیب راولپنڈی نے احتساب عدالت اسلام آباد میں ایل این جی کیس کاریفرنس دائر کر دیا،ریفرنس شاہد خاقان عباسی اورمفتاح اسماعیل سمیت 9ملزمان کے خلاف دائر کیا گیا،

ریفرنس میں کہا گیا کہ ایک کمپنی کو 21ارب روپے سے زائد کا فائدہ پہنچایا گیا،فائدہ مارچ 2015سے ستمبر 2019 تک پہنچایا گیا، فائدہ پہنچانے سے 2029 تک قومی خزانے کو 47 ارب روپے کا نقصان ہو گا،معاہدے کے باعث عوام پر گیس بل کی مد میں 68ارب روپے سے زائد کا بوجھ پڑے گا،سابق ایم ڈی شیخ عمران الحق نے معاہدے میں اہم کردار ادا کیا،

حکومت اس مسئلے کو فوری حل کرے ورنہ…..شاہد خاقان عباسی نے کیا کہہ دیا

پروڈکشن آرڈر والے کہاں ہیں،ان کو ایوان میں لایا جائے. ینل آف چیئر

اگر ہتھیار استعمال کرتے تو یہ تھوڑے سے تھے، زرداری نے اسمبلی میں ایسا کیوں کہا؟

ہمیں پروڈکشن آرڈرز کی کوئی ضرورت نہیں، آصف زرداری

شاہد خاقان عباسی نے سپیکر قومی اسمبلی پر لگایا سنگین الزام، اسد عمر نے دیا جواب

سابق وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل کا نام بھی ملزمان کی فہرست میں شامل ہے،نیب ریفرنس کے مطابق سابق سیکریٹری اورایم ڈی پٹرولیم اہم گواہ بن گئے، شاہدخاقان سمیت 9 ملزمان کے نام ای سی ایل میں شامل ہیں، نیب راولپنڈی قطرمعاہدے کی الگ انکوائری کررہا ہے

واضح رہے کہ شاہد خاقان عباسی کے خلاف دائر ریفرنس کی منظوری چیئرمین نیب جسٹس ر جاوید اقبال نے دی جس کے بعد ریفرنس عدالت میں دائر کر دیا گیا ہے

Comments are closed.