مزید دیکھیں

مقبول

فلم سکندر کیلئے سلمان خان نے کتنا معاوضہ لیا؟

ممبئی: بالی ووڈ سلطان سلمان خان اپنی ایکشن...

سیالکوٹ:ایف آئی اے کی کارروائی، لیبیا کشتی حادثے کا مرکزی ملزم دوبارہ گرفتار

سیالکوٹ،باغی ٹی وی (بیوروچیف شاہدریاض)ایف آئی اے کی...

چینی، گھریلو سیلنڈر، بیف، آٹے کا تھیلا اور چاول مہنگے

ادارہ شماریات نے مہنگائی کے ہفتہ وار اعدادوشمار جاری...

شیخ رشید نے عدالت سے مانگی مہلت،چیف جسٹس نے کہا لوگ آپکی باتیں سنتے ہیں لیکن ادارہ نااہل

شیخ رشید نے عدالت سے مانگی مہلت،چیف جسٹس نے کہا لوگ آپکی باتیں سنتے ہیں لیکن ادارہ نااہل
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ریلوے خسارہ کیس کی سماعت سپریم کورٹ میں ہوئی، وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد سپریم کورٹ میں پیش ہوئے، چیف جسٹس نے کہا کہ ریلوے کے پاس نہ سگنل ہے نہ ٹریک اور نہ بوگیاں،ریلوے میں لوٹ مار مچی ہوئی ہے،ریلوے افسران جس کو چاہتے ہیں زمین دے دیتے ہیں،

چیف جسٹس نے شیخ رشید کو ہدایت کی کہ ہمارے سامنے پرانے رونے نہ روئیں ،شیخ رشید نے کہا کہ عدالت مہلت دے معیار پر پورا نہ اترا تو استعفا دے دوں گا

چیف جسٹس نے کہا کہ سرکلر ریلوے کی 38 کنال زمین عدالتی حکم پر خالی ہوئی،کراچی میں کالا پل دیکھیں ،کیماڑی جائیں دیکھیں کیا حال ہے،ریلوے جا کدھر رہی ہے

جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا کہ ریلوے ایم ایل کا فنانس کہاں سے لائے گی،سالانہ اربوں کا خسارہ ہورہا ہے،جس پر شیخ رشید نے عدالت میں جواب دیا کہ 5 سال میں ریلوے کا خسارہ ختم ہو جائے گا حکومت پنشن لے لے توخسارہ آ ج ہی ختم ہو جائے گا

چیف جسٹس گلزار احمد نے کہا کہ ریلوے کا ہر افسر پیسے لے کر بھرتی کررہا ہے ایم ایل منصوبہ کیا جادوگری ہے،جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا کہ ٹرینیں وقت پر نہیں پہنچتیں ،انجن راستے میں خراب ہو جاتے ہیں ،چیف جسٹس نے کہا کہ شیخ رشید صاحب بطورسینیروزیرآپکی کارکردگی سب سے اچھی ہونی چاہیے تھی،لوگ آپکی باتیں سنتے ہیں لیکن آپکا ادارہ سب سےنااہل ہے،

70 آدمیوں کے جلنے کا حساب آپ سے کیوں نہ لیا جائے، چیف جسٹس کا شیخ رشید سے مکالمہ کہا آپ کو تو استعفیٰ دینا چاہئے تھا

ممتاز حیدر
ممتاز حیدرhttp://www.baaghitv.com
ممتاز حیدر اعوان ،2007 سے مختلف میڈیا اداروں سے وابستہ رہے ہیں، پرنٹ میڈیا میں رپورٹنگ سے لے کر نیوز ڈیسک، ایڈیٹوریل،میگزین سیکشن میں کام کر چکے ہیں، آجکل باغی ٹی وی کے ساتھ بطور ایڈیٹر کام کر رہے ہیں Follow @MumtaazAwan