شیخ رشید پر گرلز گائیڈ کی زمین خالی کروانے کا الزام،توہین عدالت کی درخواست سماعت کیلیے مقرر

0
42

شیخ رشید پر گرلز گائیڈ کی زمین خالی کروانے کا الزام،توہین عدالت کی درخواست سماعت کیلیے مقرر

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سپریم کورٹ میں شیخ رشید کیخلاف توہین عدالت کی درخواست سماعت کیلئے مقرر کر دی گئی

چیف جسٹس کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ 15 دسمبر کو سماعت کرے گا ،شیخ رشید پر گرلز گائیڈ کی زمین خالی کروا کر اسپتال میں شامل کرنے کا الزام ہے

ایک سماعت پر گرلز گائید کی وکیل نے عدالت میں بتایا تھا کہ شیخ رشید اور ان کا بھتیجا راشد شفیق گرلز گائیڈ اسکول کو خالی کرانا چاہتے ہیں،سابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے راولپنڈی کی انتظامیہ کو حکم جاری کیا تھا کہ گرلز کالج کی زمین 99 سالہ لیز پر ہے لیکن عدالتی حکم کے باوجود شیخ رشید اور راشد شفیق زمین کو خالی کرانے کیلئے دباؤ ڈال رہا ہے، لڑکیوں اور انکی ٹرینرز کو دھمکیاں مل رہی ہیں، گرلز گائیڈ کی تمام سرگرمیاں رک چکی ہیں، شیخ رشید نے ڈی سی کو فون پر کہا عدالتی حکم کی پرواہ نہیں۔

دوران سماعت جسٹس اعجازالاحسن نے ریمارکس دیئے تھے کہ کیا پنجاب حکومت قبضہ گروپ بن گئی ہے؟، عدالت کا واضح حکم ہے گرلزگائیڈ کی زمین پرکوئی قبضہ نہیں ہوگا، شیخ راشد شفیق کو کہیں اپنی حد میں رہے۔

سپریم کورٹ گرلزگائیڈ کوبچانے تو دوسری طرف ضلعی انتظامیہ مٹانے کے لیے کوشاں

سپریم کورٹ کا حکم ہوا میں ، گرلزگائیڈ ایسوسی ایشن کے لیے مشکلات

گرلزگائیڈنگ اوربوائزسکاوٹنگ کے سفرکی دلچسپ کہانی جسے حکمران وقت تباہ کرنے پرتلے ہوئے ہیں

قائداعظم محمد علی جناح اورفاطمہ جناح کے نقوش مٹانے کی سازشیں،حکمران خاموش یا بے بس

جس کی بنیاد بانی پاکستان نے رکھی اسے تہس نہس کرنے کی اجازت نہیں دے سکتے،سپریم کورٹ کا یادگارفیصلہ

راولپنڈی میٹروپولیٹن نے قائد اعظم کی روح کوتڑپا دیا

سپریم کورٹ نے گرلز گائیڈ کو دی جانے والی لیز اراضی کو صرف گرلز گائیڈ کے استعمال کیلئے پابند کرتے ہوئے وزارت ریلوے کو اس زمین کے استعمال سے روک دیا تھا،

واضح رہے کہ شیخ رشید اور ان کے بھتیجے راشد شفیق نے راولپنڈی میں گرلز گائیڈ اسکول کو خالی کرانے کے لیے اس کی دیوار گروا دی تھی جس پر ان کے خلاف گرلز گائیڈ کی جانب سے توہین عدالت کا کیس دائر کیا گیا تھا کیونکہ سپریم کورٹ نے گرلز اسکول کی زمین 99 سالہ لیز پر دینے کا حکم دیا تھا۔

Leave a reply