شیخ رشید سے ایرانی سفیر کی ملاقات، ایرانی سفیر نے کس خواہش کا کیا اظہار؟
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیرریلوے شیخ رشید سے ایرانی سفیرسید محمد علی حسینی کی ملاقات ہوئی ہے،

ملاقات میں اسلام آباداورتہران کےدرمیان باہمی تعلقات سےمتعلق امورپربات چیت کی گئی،ایرانی سفیرنے کوئٹہ تفتان ریلوے لائن سے تجارت کےلیے اظہاردلچسپی کیا،ملاقات میں دونوں ممالک میں امن کےفروغ کے لیے اقدامات مضبوط کرنے پراتفاق کیا گیا.

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ پاکستان اور ایران کے درمیان دیرینہ تعلقات ہیں،ایران اورپاکستان کے درمیان ریلوے کے ذریعے تجارت کے فروغ کیلئے مزید اقدامات کئے جائیں گے،دونوں ممالک کی طرف سے ریلوے کے حوالے سے معاملات کیلئے فوکل پرسن مقررکئے جائیں گے.

وفاقی وزیرریلوے شیخ رشید احمد نے کوئٹہ تفتان سیکشن کی اپ گریڈیشن کیلئے ایران کی طرف سے ٹیکنیکل ٹیم کو دورے کی دعوت دی۔ ان کا کہنا تھا کہ کہ ایران اور پاکستان کے درمیان ریلوے کے ذریعے تجارت کے فروغ کے لئے مزید اقدامات کئے جائیں گے۔ریلوے میں عوام کے لئے سفری سہو لیات کے لئے وزارت ریلوے پر عزم ہے۔ کوئٹہ تفتان ریلوے لائن سے تجارت میں فروغ سے معاشی ترقی میں مزید اضافہ ہوگا۔

ایرانی سفیرنے اسلام آباد، تہران، استنبول کنٹینر ٹرین کے دوبارہ آغاز کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس ٹرین سے نہ صرف فریٹ بلکہ ٹورازم میں بھی اضافہ ہوسکتا ہے۔ ایر انی سفیر نے وزیر ریلوے کی طرف سے ریلوے کی ترقی کے لئے اقدامات کو سراہا اوراس سلسلے میں تعاون پر وفاقی وزیر شیخ رشید احمد اور حکومت پاکستان کا شکر یہ ادا کیا.

Shares: