شیخ رشید نے پھرپیشن گوئیاں شروع کردیں:اگلے72گھنٹےاہم قراردیئے

0
45
pakistan with sheikh rasheed

راولپنڈی:عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے پھرپیشن گوئی کردی ، اس حوالے سے سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید احمد کاکہنا ہے کہ آئندہ 72 گھنٹے ملکی سیاست میں بہت اہم ہونگے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک بیان میں سابق وزیرداخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ قوم کو صرف عدلیہ سے ہی توقع ہے باقی سب سے مایوسی ہے، عدلیہ ہی اس ملک کو بحران سے نکالے گی اور چوروں کو آئین کے شکنجے میں لائے گی ۔

شیخ رشید نے وزیراعظم پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف کی پریس کانفرنس قوم سے بیہودہ مذاق تھی غریب قحط سےمر گیاہے مہنگائی کاجن حکومت کو کھا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ 13 پارٹیاں کسی صورت الیکشن نہیں چاہتیں، صرف عمران خان الیکشن چاہتا ہے، آئی ایم ایف کی صدر بھی کہتی ہیں کہ امیروں کو سبسڈی دی ہے، لاہور نے جیل بھرو تحریک کا حق ادا کردیا۔

13پارٹیاں کسی صورت الیکشن نہیں چاہتیں صرف عمران خان الیکشن چاہتاہےIMFکی صدر بھی کہتی ہےامیروں کوسبسڈی دی ہےلاہورنےجیل بھروتحریک کاحق اداکردیاآل شریف زرداری فضل الرحمان کےعلاوہ سب پاکستان کےلیےپریشان ہیں اقتدارکےبھوکوں کاجمعہ بازارلگاہےآج2بجےلیاقت باغ پریس کلب میں خطاب کروں گا

شیخ رشید نے مزید کہا کہ آل شریف ،زرداری، فضل الرحمان کے علاوہ سب پاکستان کے لیے پریشان ہیں ، اقتدار کے بھوکوں کا جمعہ بازا ر لگا ہے، آج 2بجے لیاقت باغ پریس کلب میں خطاب کروں گا۔

ادھرآج چیف جسٹس آف پاکستان نے پنجاب اور خیبرپختونخوا میں انتخابات میں تاخیر کے معاملے پر از خود نوٹس لے لیا جس پر 9 رکنی بنچ آج دوپہر 2 بجے سماعت کرے گا۔9 رکنی بنچ کی سربراہی چیف جسٹس پاکستان کریں گے جبکہ بنچ کے دیگر ممبران میں جسٹس اعجاز الاحسن، جسٹس منصور علی شاہ، جسٹس منیب اختر، جسٹس یحییٰ خان آفریدی، جسٹس مظاہر نقوی، جسٹس جمال خان مندو خیل، جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس اطہر من اللہ شامل ہیں۔

سپریم کورٹ کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ازخود نوٹس 3 سوالات پر لیا گیا، دیکھا جائے گا کہ انتخابات کی تاریخ دینا کس کا اختیار ہے؟ ازخود نوٹس میں یہ بھی دیکھا جائے گا کہ انتخابات کرانے کی آئینی ذمہ داری کس نے اور کب پوری کرنی ہے؟ فیڈریشن اور صوبوں کی آئینی ذمہ داری کیا ہے؟۔

Leave a reply