مزید دیکھیں

مقبول

شیخ وقاص اکرم کے وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کے بعد منسوخ

انسداد دہشت گردی عدالت نے پی ٹی آئی رہنما شیخ وقاص اکرم کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔

راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے شیخ وقاص اکرم کے وارنٹ گرفتاری عدم پیشی پر جاری کیے بعد ازاں عدالت میں وکیل کی جانب سے درخواست پر عدالت نے وارنٹ منسوخ کر دیئے،انسداد دہشت گردی عدالت نے جاری ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری منسوخ کر دئیے ،ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری 5 اکتوبر کو تھانہ حسن ابدال پولیس نے حاصل کئے تھے،پشاور سے اسلام آباد آتے حسن ابدال میں ہنگامہ توڑ پھوڑ گھیراؤ جلاؤ الزامات میں مقدمہ درج ہوا،وقاص اکرم کے وکیل نے عدالت میں درخواست دی ملزم پشاور ہائی کورٹ سے راہ داری ضمانت پر ہے،انسداد دہشت گردی عدالت نے راہداری ضمانت بنیاد پر وارنٹ گرفتاری منسوخ کر دئیے،انسداد دہشت گردی عدالت جج امجد علی شاہ نے فیصلہ کیا

ممتاز حیدر
ممتاز حیدرhttp://www.baaghitv.com
ممتاز حیدر اعوان ،2007 سے مختلف میڈیا اداروں سے وابستہ رہے ہیں، پرنٹ میڈیا میں رپورٹنگ سے لے کر نیوز ڈیسک، ایڈیٹوریل،میگزین سیکشن میں کام کر چکے ہیں، آجکل باغی ٹی وی کے ساتھ بطور ایڈیٹر کام کر رہے ہیں Follow @MumtaazAwan