شیخ رشید بلاول کو دھمکیاں مت دیں، پلوشہ رحمان بھی میدان میں کود پڑیں
باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما پلوشہ خان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم شیخ رشید کو آگے کر کے بلاول بھٹو کو دھمکیاں دینے کا سلسلہ بند کریں۔
پاکستان پیپلزپارٹی کی ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات پلوشہ خان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان میں ہمت ہے تو وہ شیخ رشید کے پیچھے چھپنے کے بجائے خود سامنے آئیں اور شیخ رشید کو آگے کر کے بلاول بھٹو کو دھمکیاں دینے کا سلسلہ بند کریں۔
انہوں ںے کہا کہ اگر شیخ رشید قومی احتساب بیورو (نیب) کی اگلی کارروائی سے آگاہ ہیں تو یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ وہ نیب حکومت کے آلہ کار ہیں۔ بلاول بھٹو کے لب و لہجے کی نقل اتار کر شیخ رشید خود کو بھانڈ تو ثابت کر سکتے ہیں لیکن سیاست دان نہیں۔
واضح رہے کہ شیخ رشید احمد نے کہا تھا کہ کچھ لوگ لیاقت باغ راولپنڈی میں جلسہ کررہے ہیں،شوق سے کریں،ان کے پاس حرام کا پیسہ ہے سندھ سے لوگ لارہے ہیں ،سندھی بھائیوں سے کہتا ہوں ان کے ہزاروں روپے لینا یہ چھوڑ جاتے ہیں،بھارتی مسلمان پاکستان کی طرف دیکھ رہے ہیں ،یہ اپنی لوٹی ہوئی دولت بچانے کیلئے سیخ پا ہیں،