باغی ٹی وی:شیخوپورہ(محمد طلال سے)ڈی ایچ کیو ہسپتال،ٹراما سنٹر کے باہر ٹوٹے پھوٹے سٹریچرناکارہ 2 وہیل چئیر،لوگ مریضوں کو کندھوں پر اٹھا کر آئی سی یو ،دیگر وارڈز میں لے جانے پر مجبور
تفصیل کے مطابق شیخوپورہ ڈی ایچ کیو ہسپتال شیخوپورہ کے ٹراما سنٹر ایمرجنسی کے باہر ٹوٹے پھوٹے سٹریچر، ٹوٹی ہوئی دو عدد وہیل چیئر مریضوں کا منہ چڑارہی ہیں چند ایک ناکارہ سٹریچر ز کی اوپری سیٹس خون سے اٹی ہوتی ہیں لوگ اپنے مریضوں کو ہاتھوں اور کندھوں پر اٹھا کر آئی سی یو اور دیگر وارڈز میں لے جانے پر مجبور ہیں ہسپتال کے ملازمین کے ہاتھ مریضوں اور لواحقین کی جیبوں تک پہنچ چکے ہیں ہر کوئی دیہاڑی لگانے کے چکر میں پڑا ہوا ہے ڈاکٹر اور نرسوں کو اپنے موبائل فونز سے فرصت ملے تو بے چارے مریضوں کی طرف توجہ دیں۔چند ایک کے علاوہ تمام میڈیکل ٹیسٹ ادویات باہر سے منگواکر مریضوں کے ساتھ ظلم روا رکھا جارہا ہے اور تو اور ہسپتال کی کنٹین تک میں جعلی غیر معیاری پانی کی بوتلیں منرل واٹر بنا کر مریضوں کو مہنگے داموں بیچی جارہی ہیں اقربا پروری اور کرپٹ مافیا نے اس مثالی علاج گاہ کو برباد کر کے رکھ دیا ہے ڈی سی شیخوپورہ طارق بسراء فوٹو سیشن اور کاغذی کارروائی تک محدود نہ رہیں عملی طور پر کچھ کرکے دیکھائیں، شہریوں نے اعلیٰ حکام سے ڈی ایچ کیو ہسپتال شیخوپورہ میں موجود کرپٹ مافیا کا قلع قمع کرکے عوام کو صحت کی معیاری سہولیات فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
شیخوپورہ : ڈی ایچ کیو ہسپتال،ٹراما سنٹر کے باہر ٹوٹے سٹریچر، ناکارہ 2 وہیل چئیر،لوگ مریضوں کو کندھوں پر اٹھا کر آئی سی یو ،دیگر وارڈز میں لے جانے پر مجبور
