باغی ٹی وی:شیخوپورہ (محمد طلال سے) ایڈیشنل سیشن جج سیف اللہ سوہل نے ڈسٹرکٹ جیل میں منشیات کی فروخت مالی کرپشن قیدیوں پر تشدد قیدیوں کو ناقص گوشت کی فراہمی وغیرہ کے الزامات کے بارے میں جیل حکام کے مؤقف کو مسترد کر دیا ہے اور محکمہ اینٹی کرپشن کے حکام کو ہدایت کی ہے کہ ڈسٹرکٹ جیل میں سنگین نوعیت کی مالی بدعنوانیوں اور بے ضابطگیوں کے بارے میں کارروائی کریں فاضل عدالت میں ایک شہری عادل کمبوہ کی طرف سے دائر کی گئی انسانی حقوق کی پٹیشن میں جیل کے حالات کے بارے میں خوفناک منظر پیش کیا گیا تھا جس کے بارے میں کمنٹس طلب کرنے پر جیل حکام نے فاضل عدالت کو بتایا کہ یہ الزامات درست نہ ہیں محض بلیک میلنگ کی خاطر ایسی درخواستیں دی جاتی ہیں جس کے بعد فاضل عدالت نے اس پٹیشن کو نمٹاتے ہوئے حکم جاری کیا کہ محکمہ اینٹی کرپشن سرکل شیخوپورہ کے حکام پٹشنر عادل کمبوہ کی درخواست پر کارروائی کریں۔

کی طرف سے پوسٹ کیا گیاڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی
ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی 2003ء سے اب تک مختلف قومی اور ریجنل اخبارات میں کالمز لکھنے کے علاوہ اخبارات میں رپورٹنگ اور گروپ ایڈیٹر اور نیوز ایڈیٹرکے طورپر زمہ داریاں سرانجام دے چکے ہیں اس وقت باغی ٹی وی میں بطور انچارج نمائندگان اپنی ذمہ داری سرانجام دے رہے ہیں