شیخوپورہ،باغی ٹی وی(محمد طلال سے)چیف ایگزیکٹولیسکو کے حکم پر صارفین کو سہولیات کی فراہمی کے لیے لگوائی جانے والی کھلی کچہری کاپول کھل گیا،آنے والے صارفین کوکھلی کچہری میں ریلیف مہیا ہونا تو درکنار سرکاری اہلکاروں کے نخرئے ہی مان نہیں سائلین فٹ بال بن گئے سائلین نے آراوفرحان سمیت سرکاری اہلکاروں کے نارواسلوک کے خلاف نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا،

ایس ای لیسکو کے احکامات بھی ہوا میں اڑادیئے گئے،سائیلین کے مطابق شدید مہنگائی،بیماریوں اورقرضوں کے مارئے ہوئے ہیں محکمہ واپڈا کی جانب سے ہم پر بجلی گرائی جارہی ہے،ریگولر بجلی کی بلوں کی ادائگیاں کرنے کے باوجود میٹر ریڈرز اضافی یونٹ ڈالنے سے باز نہیں آرہے بجلی کی تاریخ ریڈنگ اور بل کی ادائگیوں کی تاریخ میں ردوبدل کرکے کروڑ سے ڈیڈ ھ کروڑ بجلی چوروں کے مبینہ طور پر صارفین پر ڈالے جارہے ہیں محکمے میں موجود کرپٹ اہلکاروں وافسران کی ملی بھگت سے کہیں بجلی کے بلوں کو وقت پر نہیں بھیجاجاتا،میٹرریڈر فنکاری دکھاتے ہوئے بجلی کے میٹر وں کی فوٹو تک ٹیکنکل طریقہ سے آگے پیچھے کروا کر دونوں ہاتھوں سے سادا لوح صارفین پر بجلی گرارہے ہیں،

صارفین فاروق ظفر،عمران،سکینہ بی بی،ریحابہ بی بی،بلقیس بی بی سمیت متعدد نے صحافیوں کو بتایا کہ پچھلے ماہ بجلی کے ریٹ اورلیے گئے اور اس دفع104یونٹ کا بل3482روپے بھیج دیا گیا ہے جب ان سے بجلی کے بلوں میں اتنااضافہ کے حوالہ سے پوچھتے ہیں توکہتے ہیں گورنمنٹ کا کام ہے پوچھنا یہ ہے کہ کیاایس ای سرکل آفس گورنمنٹ اہلکاروں کا نہیں،سائلین بات پوچھنے آتے ہیں تو آراو بجلی کا بل اٹھا کر صارفین کے منہ پر پھینکتے ہیں جن کا قبلہ درست نہ ہے

چیف ایگزیکٹو لیسکو کے مطالبہ ہے کہ شیخوپورہ میں بے تحاشہ بجلی چوری کے یونٹ غریب عوام پر ڈال کر افسران اپنا نوکریاں بچارہے ہیں اورسائلین پر اپنا روب جھاڑتے ہیں کی باقاعدہ طور پرتحقیقیات کروائی جائیں کروڑوں یونٹ کی ہیراپھیریاں کھل کر سامنے آجائے گی۔

Shares: