شیخوپورہ: پولیو ویکسینیشن بچوں کو عمر بھر کی معذوری سے بچاتی ہے-ڈپٹی کمشنر

شیخوپورہ ،باغی ٹی وی(نامہ نگار محمد طلال سے)ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ چوہدری محمد ارشد نے پولیو سے بچاؤ اور آگاہی کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پولیو ویکسینیشن مستقبل کے معمار بچوں کو عمر بھر کی معذوری سے محفوظ بناتی ہے۔

بچے ہمارا مستقبل ہیں اور ان کو پولیو وائرس سے بچانا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ وطن عزیز سے پولیو کے مکمل خاتمے اور آگاہی مہم کے حوالہ سے میڈیا کے کردار قابل ستائش ہے۔

ہمیں اس عزم کا اعادہ کرنا ہے کہ پاکستان کو پولیو فری بنانے کیلئے تمام وسائل کو بروئے کار لایا جائے گا۔ انہوں نے والدین سے اپیل کی کہ اپنے 5 سال تک کی عمر کے تمام بچوں کو ہر بار پولیو ویکسین کے قطروں کو یقینی بنائیں کیونکہ قطرے پلانے میں غفلت آنے والی نسلوں کیلئے تباہ کن ہے لہذا ہمارا قومی فرض ہے کہ ہر پولیو مہم کو 100 فیصد کامیاب بنایا جائے۔

ڈپٹی کمشنر چوہدری محمد ارشد نے ویکسین کو لے کر شہریوں میں شک و شبہات کو دور کرنے والے فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز کو خراج تحسین پیش کرتا ہوۓ کہا کہ شہریوں میں پولیو ویکسین کے حوالے سے غلط شک و شبہات دور کرنے میں ہیلتھ ورکرز کا کردار قابل ستائش ہے۔

Leave a reply