شیخوپورہ،باغی ٹی وی(محمد طلال سے)ڈی آئی جی پٹرولنگ پولیس صادق علی ڈوگر اور ڈی ایس پی پٹرولنگ شیخوپورہ غیاث الدین کی خصوصی ہدایت پر جاری جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مہم کے تحت انچارج پٹرولنگ پوسٹ سب انسپکٹر محمد عباس کی زیر نگرانی شفٹ انچارج قمر الزمان نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے ناکہ بندی کرکے گوجرانوالہ سے مال مویشی چوری کرکے شیخوپورہ کی طرف لائے جانے والے مویشیوں کی پک اپ ویگن پکڑ لی اور ملزم اصغر کو بھی گرفتار کرلیا جس کے قبضہ سے برآمد ہونے والے مویشیوں کی مالیت کا اندازہ 8لاکھ روپے لگایا گیا ہے جبکہ ملزم کو تھانہ صدر پولیس کو حوالے کرکے مقدمہ درج کروادیا گیا اور مویشیوں کے مالکان کو بھی آگاہ کردیا گیا، اس شاندار کارکردگی پر ڈی ایس پی پٹرولنگ شیخوپورہ غیاث الدین نے ہردیو پٹرولنگ پوسٹ کی ٹیم کو شاباش دی ہے۔

Shares: