شیخوپورہ:محکمہ صحت،کرپشن،ایک کروڑ روپے کی پرانی موٹرسائیکلیں اور سامان،12 لاکھ 80 ہزار میں نیلام

2 روز قبل اس سامان کی نیلامی 45 لاکھ روپے میں ہوئی تھی مگر اس نیلامی کو سبوتاژ کرنے کی خاطر کباڑیوں کے 2 گروپوں میں تصادم کرایا گیا

شیخوپورہ، باغی ٹی وی(نامہ نگار محمد طلال سے) ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کے دفتر میں درجنوں پرانی موٹر سائیکلوں سمیت ایک کروڑ روپے مالیت کے استعمال شدہ سامان کو ملی بھگت سےصرف بارہ لاکھ 80 ہزار روپے میں نیلام کیئے جانے کا انکشاف ہوا ہے 2 روز قبل اس سامان کی نیلامی 45 لاکھ روپے میں ہوئی تھی مگر اس نیلامی کو سبوتاژ کر کے منسوخ کروانے کی خاطر کباڑیوں کے 2 گروہوں میں تصادم کرایاگیا، جس میں گالی گلوچ کے بعد کرسیاں چل گئیں جس سے محکمہ صحت کے ایک آفیسر سمیت تین افراد کو چوٹیں لگیں

استعمال شدہ سامان کی نیلامی کے دوران نیلامی ملی بھگت کے ذریعے سے ہوئی ہے سابق جنرل سیکرٹری ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن چوہدری طاہر شہزاد کمبوہ ایڈووکیٹ نے مبینہ طور پر نام نہاد نیلامی کے بارے میں ایک درخواست نگران وزیراعلیٰ پنجاب سید محمد محسن نقوی،سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر علی جان خان اور کمشنر لاہور ڈویژن کو بھیجی ہے جس میں مطالبہ کیا گیاہے کہ نیلامی دوبارہ شفاف انداز میں کروا کر سرکاری خزانے کو نقصان سے بچایا جائے اور ملی بھگت کرنے والے افسروں کے خلاف فوری طور پر کارروائی کی جائے

محکمہ صحت میں کروڑوں روپے مالیت کی میڈیسن کی خریداری کو بھی شفاف بنانے کی خاطر ایماندار افسروں پر مشتمل پرچیز کمیٹی بنائی جائے دریں اثناء ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کے حکام نے ملی بھگت وغیرہ کے الزامات کی تصدیق نہ کی ہے

Leave a reply