ایرانی میزائل حملوں سے بچنے کے لیے اسرائیل کی بیشتر آبادی اس وقت شیلٹرز میں پناہ لیے ہوئے ہے، تاہم شیلٹرز کے اندر کشیدگی میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق تلخ کلامی اور لڑائی جھگڑوں کے کئی واقعات رپورٹ ہوئے ہیں، جن میں سے ایک واقعے میں ایک شہری نے شیلٹر کے اندر مرچوں کا اسپرے کر دیا۔واقعہ اس وقت پیش آیا جب میزائل حملے کے سائرن بجنے پر شہری شیلٹر میں داخل ہو رہے تھے۔ تلخ کلامی کے بعد مرچوں کے اسپرے کے باعث کئی افراد کو شیلٹر سے باہر نکلنا پڑا۔

پولیس نے موقع پر پہنچ کر جھگڑا کرنے والے تین افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔اسرائیلی حکام کے مطابق بڑھتی ہوئی کشیدگی اور ہجوم کے باعث شیلٹرز میں نظم و ضبط قائم رکھنا ایک چیلنج بنتا جا رہا ہے۔

امریکی حملوں کے بعد کشیدگی، سعودی عرب، بحرین اور کویت میں سیکیورٹی ہائی الرٹ

پاک افغان وزرائے خارجہ ملاقات، سی پیک میں افغان شمولیت کا خیرمقدم

او آئی سی اعلامیہ جاری، اسرائیلی جارحیت کی مذمت، کشیدگی کم کرنے کے لیے وزارتی گروپ قائم

قومی سلامتی کمیٹی کا اہم اجلاس کل طلب کرلیا، بڑے فیصلوں کا امکان

Shares: