سلمان اکرم راجہ کا شیر افضل مروت کیخلاف کاروائی کا عندیہ
پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ 26ویں آئینی ترمیم ملک کے آئین اور عدلیہ پر حملہ ہے ،
سلمان اکرم راجہ کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی 26ویں آئینی ترمیم کیخلاف بھرپورمزاحمت کرے گی،پوری قوم کو بنیادی حقوق کی پامالی کیخلاف کھرا ہونا چاہیے،شیر افضل مروت کو ایک موقع دے رہے ہیں،اگر شیر افضل مروت نے ڈسپلن کا مظاہرہ نہ کیا تو کارروائی کریں گے، شیرافضل مروت کو خود پر کنٹرول کرنا ہو گا ورنہ پارٹی کاروائی کرے گی،علیمہ خان صاحبہ کے حوالے سے چلنے والی خبریں غلط ہیں، علیمہ خان ، بانی پی ٹی آئی کی بہن ہیں اور بہت مخلص ورکر بھی ہیں،بانی پی ٹی آئی جلد رہا ہونگے،
واضح رہے کہ پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت نے گزشتہ روز نے اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات کی۔ شیر افضل مروت نے عمران خان کو بتایا کہ علی امین گنڈا پور صوبے کا وزیراعلی ہے اس لیے اس کا احتجاج کی قیادت کرنا ہمارے بیانیہ کے خلاف جاتا ہے۔ لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ ایک صوبے نے وفاق پر چڑھائی کر دی ہے،شیر افضل مروت نے ملاقات کے بعد میڈیا کو خود بتایا کہ علی امین گنڈا پور کی وجہ سے صحیح احتجاج نہیں ہو سکا