اسلام آباد: تحریک انصاف نے پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی پر رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت کو شوکاز نوٹس جاری کردیا۔
باغی ٹی وی : شیر افضل مروت کو شوکاز نوٹس پارٹی رہنماوں کیخلاف بیان بازی اور پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی پر ایڈیشنل سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی فردوس شمیم نقوی نے جاری کیاشیر افضل مروت سے 7 روز میں جواب طلب کرلیا گیا جبکہ شوکاز کا جواب دینے تک میڈیا میں بیان نہ دینے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔
نوٹس کے متن کے مطابق آپ نے پارٹی پالیسی اور بانی چیئرمین کی واضح ہدایات کی خلاف ورزی کی، آپ نے پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل پر بھی تنقید کی، آپ کے بیانات سے مذاکراتی عمل متاثر ہوا، بانی چیئرمین کی ہدایات پر شوکاز نوٹس جاری کیا جا رہا ہے۔
جوبائیڈن انتظامیہ کی فیس بک کو دھمکیاں،مارک زکر برگ کا جوابی وار
دوسری جانب پارٹی کی جانب سے شوکاز نوٹس جاری ہونے پر پی ٹی آئی رکن قومی اسمبلی شیرافضل مروت نے میڈیا سے دوری اختیار کرلی ، شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ دوستوں کے مشورے پر ایک دو ہفتے میڈیا سے دوری کا فیصلہ کیا،میڈیا کے دوست کسی پروگرام میں شامل ہونے پر اصرار نہ کریں۔
حکومتی عیاشیاں ،ایف بی آر کا 1010نئی گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ
واضح رہے کہ یہ پہلی مرتبہ نہیں جب شیر افضل مروت کو پارٹی کی جانب سے اس طرح کا نوٹس جاری ہوا گزشتہ سال بھی پی ٹی آئی کی جانب سے شیر افضل مروت کو شوکاز نوٹس پارٹی کے جنرل سیکرٹری عمر ایوب کی جانب سے جاری کیا گیا تھا۔ جس میں کہا گیا ہےکہ آپ کے غیر ذمہ دارانہ بیانات سے پارٹی کے مفادات کو نقصان پہنچا ہے اور بانی پی ٹی آئی کی ہدایات کے باوجودآپ نے بیانات دیئے۔