میرے قتل کی سپاری دی گئی ،شواہد موجود ہیں،شیر افضل مروت کا مریم نواز پر سنگین الزام

0
242
sher afzal marwat

تحریک انصاف کے رہنما، رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہےکہ پاکستان کی ایک سیاسی شخصیت نے ساؤتھ افریقہ اور دبئی میں میری سپاری دی ہے،میری سپاری کا کام انڈیا کے ذریعے کروایا گیا،اگر مجھے کچھ ہوا تو ذمہ دار مریم نواز ہو گی،میرے قتل کی سپاری دی گئی ہے میرے پاس شواہد موجود ہیں،ریکارڈنگز میں مریم نواز کے اس پلاننگ میں ملوث ہونے کے ثبوت موجود ہیں۔

پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر اراکین قومی اسمبلی اسد قیصر ، شہر یار آفریدی، حامد رضا کے ہمراہ میڈیا سے بات کرتے ہوئے شیر افضل مروت کا کہنا تھا کہ ہمارے ساتھی ایم این اے نے کچھ ایویڈنس فراہم کئے ہیں، اس ضمن میں ایک لاکھ ڈاکر کی ادائیگی ہوچکی ہے، شوٹرز نے آگے ادائیگی بھی کر دی ہے، کسی بھی لمحے، کسی بھی جگہ مجھ پر حملہ ہو سکتا ہے،تمام مواد ہم ایف آئی اے کے ساتھ شئیر کرنے کےلئے تیار ہیں،تمام مواد یہ ثابت کرتے ہیں کہ یہ سارا کام مریم نواز کی ایما پر ہوا، ریکارڈنگ میں مریم نواز کا سامنے آیا ہے، موت اور زندگی اللہ کے ہاتھ میں ہے، مریم یا کوئی اور شخصیت قادر نہیں ہے،رات کو اپوزیشن لیڈر عمر ایوب سے ساری بات ڈسکس کر لی ہے،یہ فیصلہ ہوا کہ میڈیا کے ذریعے ہم پاکستانیوں کو سب بتائیں گے،میں مطالبہ کرتا ہو کہ پاکستان کے نظام عدل اور ایف آئی اے اس کی تفتیش کی اجازت دے کر تحقیقات کرے،ہم جو کنٹریکٹر ہائیر ہوا، جس نے ادائیگی کی، جو باتیں ہوئیں جو ریکاڈنگ ہیں وہ ہم سب تحقیقات میں شیئر کرنے کو تیار ہیں،میرا خاندان ہمیشہ سے قبائلی دشمنوں کا شکار رہے ہیں کوئی بھی طبی موت نہیں مرا ہے،مریم بی بی آپ کے پاس جو بھی ہے، یہ یاد رکھئے کہ ہماری دشمنی بہت دور دور تک جاتی ہے،مریم بی بی پھر کوئی بھی رہے یا نہ رہے دشمنی نہ ڈالیں،اگر سیاست کو آپ اس نہج پر لے جا رہے ہیں تو یہ دشمنی دور تک جائے گی،میں رہوں نہ رہوں ہمارے ہاں دشمنیاں بہت دور تک چلتی ہیں،موت سے نہیں گھبراتا زندگی جتنی اللّٰہ نے لکھی ہے اتنی ہو گی.

شیر افضل مروت کا مزید کہنا تھا کہ میں ضرور بتانا چاہتا ہوں کہ ہمارے قوم کے پاس جگرا ہے، پٹھان دشمنی میں قبر میں ہڈیوں کی راکھ کو بھی نہیں چھوڑتے،آپ کے پاس اختیار بھی ہے، دولت بھی ہے، حکمرانی کا گھمنڈ بھی ہو گا، دشمنی کی آگ بہت سارے لوگوں کو جلا کر راکھ کر دے گی، ہمارے پاس ثبوت ہیں، ایف آئی اے تحقیقات کرے، اگر ابھی ہم نے ثبوت شیئر کئے تو وہ لوگ جو ملوث ہیں وہ پکڑائی نہیں دیں گے، جندال بھارت کا ہے جس کے ذریعے سپاری دی گئی،دبئی میں ایک نیٹ ورک ہے جن کے پاس شوٹر ہوتے ہیں وہ دنیا میں کہیں بھی آپریشن کر سکتے ہیں،جو لوگ اس طرح سیاست میں تشدد لا رہے ہیں،پہلے سڑک چھاپ غنڈوں کو مارا ہو گا،

سماعت سے محروم بچوں کے لئے بڑی خوشخبری

سماعت سے محروم بچوں کے والدین گھبرائیں مت،آپ کا بچہ یقینا سنے گا

ججز کی خالی آسامیوں پر تقرری کیلئے رولز میں ترامیم پر غور کررہے ہیں،چیف جسٹس

میرے لیے قانون میں خصوصی رعایت ملنا باعثِ شرم ہے،چیف جسٹس

میرے فیصلہ کیخلاف نظر ثانی دائر ہو تو خوش ہوتا ہوں،چیف جسٹس

Leave a reply