اسلام آباد ہائی کورٹ،پی ٹی آئی لیگل ٹیم کے رکن شیر افضل مروت کے خلاف درج مقدمات،شیر افضل مروت کی کے پی کے کے ضلع دیر میں درج دو مقدمات میں حفاظتی ضمانت کی درخواست پر اعتراضات کے ساتھ سماعت ہوئی
شیر افضل مروت کی درخواست پر رجسٹرار آفس کے اعتراضات دور کر دیئے گئے،عدالت نے شیر افضل مروت کی درخواست پر آج ہی ڈائری نمبر لگانے کی ہدایت کر دی، عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ڈائری نمبر آج ہی لگ جائے گا آپکے کیس کو آج ہی سنیں گے ، اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے سماعت کی
شیر افضل مروت اپنے وکیل نوید حیات ملک ایڈووکیٹ کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے، عدالت نے کہا کہ آپکی درخواست پر بائیو میٹرک اور کچھ دستاویزات نہ ہونے پراعتراض لگا ہوا ہے ، وکیل شیر افضل مروت نے کہا کہ ہم نے اعتراض دور کردیے ہیں ،بائیو میٹرک تصدیق بھی کروالی اور دستاویزات بھی لگا دی ہیں ،
خیبرپختونخوا میں کنونشن کرنے پر ضلع دیر میں شیر افضل مروت کے خلاف دو مقدمات درج ہیں ،عدالت نے درخواست پر ڈائری نمبر لگنے تک سماعت میں وقفہ کردیا
دوبارہ سماعت ہوئی تو اسلام آباد ہائیکورٹ نے شیر افضل مروت کی درخواست ضمانت منظور کر لی،اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اخترکیانی نے خیبرپختونخوا میں درج 2 مقدمات میں حفاظتی ضمانت منظور کی،عدالت نےشیر افضل مروت کی 15 روزہ حفاظتی ضمانت منظور کی،عدالت نے پولیس کو گرفتاری سے روک دیا.
واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی تحریک انصاف کے وائس پریذیڈنٹ شیر افضل مروت کے خلاف تھانہ آبپارہ میں مقدمہ درج کیا گیا مقدمہ ٹریفک میں خلل ڈالنے،ایمپلی فائر ایکٹ،دفعہ 144 سمیت این او سی کی خلاف ورزی پر درج کیا گیا، مقدمہ شکر پڑیاں میں میوزیکل نائٹ پروگرام منعقد کرنے پر درج کیا گیا،پروگرام سٹوڈنٹس آرگنائزیشن نے منعقد کیا تھا-مقدمے کے متن کے مطابق پروگرام میں پاکستان اور حکومت مخالف تقاریر کی گئیں،شیر افضل مروت طلبا کو اشتعال دلاتے رہے، مقدمہ میں شہر افضل مروت سمیت 20 ملزمان کو نامزد کیا گیا، مقدمہ تھانہ آبپارہ کے ایس ایچ او سب انسپکٹر ناصر منظور چوہدری کی مدعیت میں درج کیا گیا-
اعظم خان نےعمران خان پرقیامت برپا کردی ،سارے راز اگل دیئے،خان کا بچنا مشکل
جیل اسی کو کہتے ہیں جہاں سہولیات نہیں ہوتیں،
چیئرمین پی ٹی آئی پر ایک مزید مقدمہ درج کر لیا گیا
نشہ آور اشیاء چیئرمین پی ٹی آئی اور اسٹیبلشمنٹ میں پہلی لڑائی کی وجہ بنی،
بشریٰ بی بی نے شوہر کے لئے چار سہولیات مانگ لیں
پی ٹی آئی کورکمیٹی میں اختلافات،وکیل بھی پھٹ پڑا








