تحریک انصاف کے رہنما، رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت کو کرونا ہو گیا

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے شیر افضل مروت کا کہنا تھا کہ بیمار ہونے کے بعد، ابتدائی ٹیسٹوں سے پتہ چلا کہ میں کوویڈ 19 سے متاثر ہوں۔ میرا درجہ حرارت بہت زیادہ ہے اور میرا جسم درد کر رہا ہے۔ میں ہسپتال میں داخل ہوں اور میں آپ سب سے درخواست کروں گا کہ میری جلد صحت یابی کے لیے دعا کریں۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ وبائی مرض کوویڈ اب کم مہلک ہے۔

واضح رہے کہ کرونا چین سے دنیا بھر میں پھیلا تھا، پاکستان میں بھی کرونا کے ہزاروں مریض سامنے آئے تھے اور اموات بھی ہوئی تھیں،تاہم اب کرونا کی شدت کم ہو گئی ہے،کئی اہم شخصیات بھی کرونا کا شکار ہوئی ہیں.وزیراعلٰی سندھ سید مراد علی شاہ،فاروق ستار،کیپٹن ر صفدر،شہباز شریف سمیت دیگر اہم شخصیات کرونا کا شکار ہوئی تھیں تا ہم سب صحتیاب ہو گئے

Shares: