شیر افضل مروت نے بیرسٹر گوہر کو گلے لگا لیا

پی ٹی آئی ورکرکوئی ٹینشن نہ لیں آپ کی قیادت میں کوئی اختلاف نہیں ہے
pti

اسلام آباد: شیر افضل مروت رہنما پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے ملاقات کے لیے پہنچ گئے اور انہیں گلے لگا لیا۔

باغی ٹی وی :شیر افضل مروت کا کہنا تھا کہ بیرسٹر گوہر پارٹی کے اہم رہنما ہیں، میڈیا پر ہمارے اختلافات کی بے بنیاد خبریں چل رہی ہیں، ہمارے درمیان کسی قسم کا کوئی اختلاف نہیں ہے، تحریک انصاف کی تمام قیادت ایک پیج پر ہے۔

شیر افضل مروت نےکہا کہ میں نے ان کی نااہلی کے حوالے سے کوئی لفظ نہیں کہا لیکن اس پہ مجھے شو کاز نوٹس دیا گیا، آج میں آیا ہوں میں یہ معلوم کرنا چاہتا تھا کہ میرا بھائی مجھ سے ناراض ہے یا شوکاز نوٹس جو ہے وہ خلائی مخلوق کی طرف سے آیا ہے تو لہذا میں نے گوہر صاحب کو گلے لگایا ہے چوما ہے اور اس شخص کے ماتھے پہ جو ہے کوئی لکیر تک نہیں ہے۔

پیپلز پارٹی نے آج کراچی میں 12 مئی کی یاد …

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی ورکرکوئی ٹینشن نہ لیں آپ کی قیادت میں کوئی اختلاف نہیں ہے انشاءاللہ بیرسٹر گوہر ہمارے چیئرمین ہی رہیں گے یہ خان کے طرف سے نامزد ہیں اور خان جس کو بھی نامزد کر دیتا ہے وہ ہمارے سر کا تاج ہوتا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے پارٹی پالیسی کی خلا ف ورزی پر شیر افضل مروت کو شوکاز نوٹس جاری کیا تھا ،پی ٹی آئی جنرل سیکرٹری عمر ایوب کی جانب سے شیر افضل مروت کو بیرسٹر گوہر کیخلاف بیان دینے پر جاری نوٹس میں کہا گیا تھا کہ پارٹی کی جانب سے بیان کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا،لہذا شیر افضل مروت 2دن میں غیر مشروط معافی نامہ جمع کروائیں، اگر شیر افضل مروت کی جانب سے جواب تسلی بخش نہ ہوا تو پارٹی پالیسی کے تحت ان کیخلاف کارروائی کی جائے گی۔

ن لیگ کے ملک احمد خان پنجاب اسمبلی کے اسپیکر منتخب

60 سے 70 سالہ مبینہ مسلح ڈاکوؤں کا گروہ گرفتار

Comments are closed.