اسلام آباد ہائیکورٹ،چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل شیر افضل مروت کے خلاف ڈیرہ اسماعیل خان میں درج مقدمہ ، حفاظتی ضمانت کی درخواست پر سماعت ہوئی

پاور آف اٹارنی نہ ہونے کے باعث شیر افضل مروت کو ریلیف نہ مل سکا،جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ پاور آف اٹارنی کے بغیر یہ درخواست نہیں سن سکتے، وکیل نے کہا کہ شیر افضل مروت کے خلاف ڈیرہ اسماعیل خان میں مقدمہ درج ہے،شیر افضل مروت کی حفاظتی ضمانت منظور کی جائے،شیر افضل مروت بیرون ملک ہیں ان کی کل وطن واپسی کی فلائٹ ہے، پاور آف اٹارنی جمع کرانے کیلئے مزید وقت درکار ہو گا،جسٹس محسن اختر کیانی نے کہا کہ بغیر پاور آف اٹارنی ضمانت دینے کی کوئی روایت نہیں ہے،

اعظم خان نےعمران خان پرقیامت برپا کردی ،سارے راز اگل دیئے،خان کا بچنا مشکل

جیل اسی کو کہتے ہیں جہاں سہولیات نہیں ہوتیں،

چیئرمین پی ٹی آئی پر ایک مزید مقدمہ درج کر لیا گیا

نشہ آور اشیاء چیئرمین پی ٹی آئی اور اسٹیبلشمنٹ میں پہلی لڑائی کی وجہ بنی،

بشریٰ بی بی نے شوہر کے لئے چار سہولیات مانگ لیں

پی ٹی آئی کورکمیٹی میں اختلافات،وکیل بھی پھٹ پڑا

واضح رہے کہ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی قانونی ٹیم کے رکن شیر افضل خان مروت پر سوشل میڈیا کے ذریعے مبینہ ریاستی اداروں کے خلاف عوام کو اکسانے کے الزام میں مقدمہ درج کیا گیا ہے،درخواست گزار نے الزام عائد کیا ہے کے شیر افضل مروت نے اپنے سوشل میڈیا یوٹیوب پر ایک ویڈیو میں پاکستانی عوام کو ورغلایا اور انتشار پھیلانے کی کوشش کی، پاکستانی عوام کو اداروں کے خلاف اکسانے کی کوشش کی اور کہا گھروں سے نکلو اور تحریک شروع کرنے کا کہا اس ویڈیو بیان کی وجہ ہے پاکستانی قوم میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔

Shares: