وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن میں شیر کے حملے میں زخمی ہونے والے بچوں اور خاتون کے لیے 5،5 لاکھ روپے امداد کا اعلان کر دیا ہے۔

3 جولائی کو جوہر ٹاؤن کے ایک فارم ہاؤس سے نکلنے والے شیر نے ایک فیملی پر حملہ کیا، جس کے نتیجے میں دو بچے اور ایک خاتون زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر جناح اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں بچوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی تھی۔پولیس کے مطابق فارم ہاؤس میں رکھے گئے شیر کا جنگلا کھلا رہ گیا تھا، جس کے باعث وہ باہر نکل آیا اور حملہ کر دیا۔واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے غیر قانونی طور پر جنگلی جانور، خصوصاً شیروں کو رکھنے والے افراد کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کی ہدایت کی۔

لاہور اور گوجرانوالہ سمیت 22 مقامات پر چھاپوں کے دوران 8 غیر قانونی شیر برآمد کیے گئے جبکہ 5 افراد کو بغیر لائسنس شیر رکھنے پر گرفتار کیا گیا۔وزیراعلیٰ کی ہدایت پر جنگلی جانور رکھنے والوں کی رجسٹریشن کے لیے خصوصی وائلڈ لائف ایپ بھی متعارف کروا دی گئی ہے، جس پر اب تک 584 شیروں کی رجسٹریشن ہو چکی ہے۔مزید برآں، وزیراعلیٰ مریم نواز نے پنجاب کے سرکاری اسپتالوں میں ریڈ اینڈ بلیو کوڈ ایمرجنسی سسٹم دو روز میں نافذ کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

اس ضمن میں ایک اعلیٰ سطحی اجلاس میں سی ایم ہیلتھ ویجیلنس اسکواڈ کے قیام کا اصولی فیصلہ بھی کیا گیا ہے، جو اسپتالوں میں حکومتی ہدایات پر عملدرآمد کا جائزہ لے گا۔دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب نے دریائے سندھ میں طغیانی کی صورتحال پر بھی نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ اداروں کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔

غزہ: اسرائیلی حملوں میں مزید 105 فلسطینی شہید

محسن نقوی کی شرجیل میمن سے ملاقات،سیکیورٹی انتظامات کی تعریف، سیاسی امور پر گفتگو

قطری شہزادی نانگا پربت سر کرنے والی پہلی قطری خاتون بن گئیں

سونے کی قیمت میں بڑی کمی، فی تولہ نرخ 2 ہزار 500 روپے کم ہو گئے

Shares: