چڑیا گھر میں شہری کو شیر نےچیر پھاڑ ڈالا،شہری کی موت

0
181
tiger

بہاول پور، چڑیا گھر میں ٹائیگر نے شہری پر حملہ کر دیا، جس سے شہری کی موت ہو گئی

بہاولپور چڑیا گھر میں انتظامیہ کی غفلت کی وجہ سے ایک شہری زندگی سے محروم ہوگیا۔ چڑیا گھر میں سیر کے لیے آیا ہوا شخص شیر باغ میں واقع چڑیا گھر میں شیر کے جنگلے میں جاگرا۔ جسے موقع پر ہی شیر نے حملہ کر کے مار دیا،بہاول پور کے چڑیا گھر میں شہری کو ٹائیگروں نے چیر پھاڑ دیا ۔ نعش کو ٹائیگر کھینچ کر اندر لے گئے اور نعش کے کچھ حصے کھالئے، پولیس اور ریسکیو کے ادارے موقع پر موجود ہیں، واقعہ ناقص سکیورٹی کے باعث پیش آیا۔ تحقیقات جاری ہیں کہ شہری ٹائیگرز کے کورٹ یارڈ میں کیسے داخل ہوا ۔ لاش کی شناخت نہیں ہو سکی جبکہ نامعلوم شخص کی لاش کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔چڑیا گھر کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مرنیوالے شخص کی عمر پچیس سے چھبیس برس ہے، اس کے جسم پر شیر کے حملے کے نشانات موجود ہیں،

ڈپٹی ڈائریکٹر وائلڈ لائف عثمان بخاری کی پھرتیاں، ابتدائی رپورٹ میں مقتول کو منشیات کا عادی اور پاگل ظاہر کرنے کی کوشش کی گئی،چڑیا گھر انتظامیہ کی جانب سے ڈی جی وائلڈ لائف کو ابتدائی رپورٹ جاری کر دی گئی جس میں کہا گیا کہ مقتول کے کپڑوں اور جوتوں کے علاوہ کوئی سامان موبائل فون، شناختی کارڈ، پرس برآمد نہیں ہوا،مقتول پاگل یا منشیات کا عادی معلوم ہوتا ہے، ابھی تک مقتول کا کوئی ٹھکانہ سامنے نہیں آیا ہے، حکام کی تحقیقات اور فارنزک/پوسٹ مارٹم رپورٹس کے بعد مکمل معلومات حاصل کی جائیں گی،پولیس اور ریسکیو عملہ نے موقع پر پہنچ کر لاش نکال لی جسے شیروں نے کھایا تھا، سویپر صبح 11.30 بجے ٹائیگر ہاؤس میں صفائی کے لیے داخل ہوا،کیج میں ایک نامعلوم شخص کی لاش پڑی ہوئی ملی،سپروائزر جو موقع پر پہنچے انہوں نے پولیس ایمرجنسی اور ریسکیو 1122 کو اطلاع دی،

چڑیا گھر میں ٹائیگر کا شہری پر حملہ، نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے بہاولپور کے چڑیا گھر میں ٹائیگرز کے حملے سے شہری کے جاں بحق کے واقعہ کا نوٹس لے لیا،وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے سیکرٹری وائلڈ لائف اور کمشنر بہاولپور سے رپورٹ طلب کر لی،واقعہ کی تحقیقات اور غفلت کے ذمہ داروں کا تعین کرکے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا،اور کہا کہ غفلت برتنے والے عملے کے خلاف محکمانہ اور قانونی کارروائی کی جائے، وزیراعلیٰ پنجاب نے چڑیا گھروں کا سیکورٹی آڈٹ کرنے کا حکم دیا،چڑیا گھر کی سیر کے لئے آنے والے بچوں اور شہریوں کی حفاظت کے لئے تمام ممکنہ اقدامات کی ہدایت بھی کی.

بھارت میں حاملہ ہتھنی کے منہ میں کریکر ڈال کر اسے مار دیا گیا

اسلاموفوبیا ، حاملہ ہتھنی کی کریکر دھماکوں سے ہلاکت کا الزام بی جے پی رہنما نے مسلمانوں کے سر دھر دیا

مودی کے بھارت میں مسلم خاتون سے ہتھنی کی اہمیت زیادہ

پشاور فلائنگ کلب کے جہاز کی فروخت،مبشر لقمان کا مؤقف بھی آ گیا

Leave a reply