راولپنڈی: لاہور ہائی کورٹ کے راولپنڈی بینچ نے پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر شیریں مزاری کو رہا کرنے کا حکم جاری کر دیا۔

باغی ٹی وی : پی ٹی آئی رہنما شیریں مزاری کی نظر بندی کے خلاف دائر درخواست پر سماعت ہوئی، کیس کی سماعت لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ کے جسٹس چودھری عبد العزیز نے کی شیریں مزاری کے وکلا بیرسٹر شعیب رزاق اور انیق کھٹانہ عدالت میں پیش ہوئے –

عمران ریاض کی بازیابی کے لیے کیا اقدامات کیے؟ عدالت کا آئی جی سے استفسار

عدالت نے حکم دیا کہ اگر شیریں مزاری کسی مقدمے میں نامزد نہیں تو ان کو دوبارہ گرفتار نہ کیا جائے اور شیریں مزاری ڈپٹی کمشنر کےپاس بیان حلفی جمع کرائیں وہ آئندہ کسی ایسی سرگرمی میں شامل نہیں ہوں گی۔

میڈیا سے گفتگو میں ایمان مزاری نے کہا کہ میری والدہ کو ایک ہفتے میں تین دفعہ گرفتار کیا گیا لیکن آج عدالت نے میری والدہ کا دوسرا ایم پی او آرڈر کلعدم قرار دیا۔ حکومت کو سوچنا چاہیے گھروں کو اس طرح برباد نہ کرے میرا پی ٹی آئی سے کوئی تعلق نہیں لیکن افسوس کی بات ہے عمران خان کارکنوں اور لیڈر شپ کو بھول گئے۔

بھارت میں ورلڈ کپ جیت کر آئیں،بھارتی کرکٹ بورڈ کیلئے بڑا طمانچہ ہو گا،شاہد آفریدی

Shares: