شہروں میں ریڈ الرٹ، ڈرا نہیں رہا، شیخ رشید نے خطرے کی گھنٹی بجا دی

0
93

شہروں میں ریڈ الرٹ، ڈرا نہیں رہا، شیخ رشید نے خطرے کی گھنٹی بجا دی

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ 23مارچ کی پریڈ کل ہوگی،

شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ اسلام آباد میں سیکریٹریٹ بند ہوں گے، لاہور کا خاندان سیلیکٹڈ ہے یا لاڑکانہ کا، لیڈر آف اپوزیشن ن سے ہو گا یا پی پی سے، مجھے مولانا کی حالت پر ترس آتا ہے، انکی سیاست خلا میں لٹک رہا ہے، لاہور میں کرونا بہت زیادہ پھیل گیا، یہ لاہور میں لانگ مارچ کرنے جا رہے ہیں، اپنے ہی گھر میں، دنیا میں کہیں نہیں ایسا ہوا کہ عدالتوں میں جلوس لے کر جایا جائے، پتھروں سے بھری گاڑیاں پچھلی بار مریم لے کر گئی تھی، امن وامان کے حوالہ سے پنجاب نے رابطہ کیا تھا ہم نےپنجاب حکومت کی درخواست پر رینجرز تعیناتی کی منظوری دے دی ہے، اصلی سیاست دان عوام کی ڈھال ہوتا ہے، عوام کو ڈھال نہیں بناتا، لاہور میں کورونا کیسز میں تیزی آرہی ہے ،لوگ اجتماعات میں جانے سے گریز کریں،یہ اپوزیشن عمران خان کیلئے اللہ کی طرف سے بہتری کے راستے بناتی ہے، یہ اپنے اکھاڑے میں دنگل کرنے جارہے ہیں مریم نوازحفاظتی ضمانت کروا کرکہہ رہی ہیں عدالت آئیں، مریم نوازنے خود ضمانت لے لی اورلوگوں کونیب کے دفتربلارہی ہیں،اسلام آباد، کراچی، لاہور ریڈ الرٹ ہے، یہ کسی کو ڈرانے کیلئے نہیں کہہ رہا، یہ اپنی شو آف پاور حکومت کو نہیں پیپلز پارٹی کو دکھانا چاہتے ہیں،باہر سے کال دینے کےلیے امام خمینی ہونا ضروری ہوتا ہے،اسلام آبادمیں میڈیا سٹی قائم کریں گے،

Leave a reply