شہریوں کیلئے خوشخبری‘ای آکشن ایپ اور ویب پورٹل پر رجسٹریشن کا آغاز ہو گیا،
باغی ٹی وی : شہریوں کیلئے خوشخبری‘ای آکشن ایپ اور ویب پورٹل پر رجسٹریشن کا آغاز ہو گیا، اب ای آکشن ایپ سےگھر بیٹھے گاڑیوں کے پرکشش نمبروں کا حصول ممکن ہوگا.
ای آکشن ایپ میں کار‘ موٹر سائیکل, کمرشل گاڑیوں کے نمبروں کی نیلامی شامل ہے .یہ ایپ پی آئی ٹی بی نے محکمہ ایکسائز پنجاب کے اشتراک سے وضع کی ہے .اس کے ذریعے آن لائن رجسٹریشن کل 25اگست رات 12 بجے تک ہو گی
گاڑیوں کے پرکشش نمبرز کی پہلی آن لائن نیلامی 30 اگست کو ہوگی.بولی جیتنے والوں کی تفصیلات ای آکشن ایپ پر دیکھی جا سکیں گی.ای آکشن ایپ میں ٹیکس کیلکولیٹر‘وہیکل ویریفیکیشن سہولت بھی شامل ہے.
ای آکشن موبائل ایپ پلے سٹورسے ڈائون لوڈ کی جا سکتی ہے