سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کی جانب سے بلدیاتی انتخابات میں کامیاب ہونے والے پیپلز پارٹی کے امیدواروں کو مبارکباد دی گئی .
باغی ٹی وی کے مطابق شرجیل انعام میمن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ بلدیاتی ضمنی انتخابات میں کامیاب ہونے والے پی پی پی کے تمام امیدواروں کو دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں ، پی پی پی امیدواروں کی کامیابی ثبوت ہے کہ سندھ کے عوام پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت اور وژن پر اعتماد کرتے ہیں، ہماری کامیابی صرف پارٹی کی جیت نہیں ہے بلکہ جمہوریت، ترقی اور پاکستان پیپلز پارٹی کی پائیدار اقدار کی فتح ہے.انکا مزید کہنا تھا کہ صدر آصف علی زرداری اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں پی پی پی پسماندہ لوگوں کو اوپر لانے کے لئے کوشاں ہے. واضح رہے کہ غیر حتمی نتائج کے تحت سندھ 18 ہی اضلاع میں پیپلزپارٹی کے امیدوار آگے ہیں۔غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق پیپلزپارٹی نے کراچی میں بلدیاتی ضمنی الیکشن بھی جیت لیے ہیں، ضمنی بلدیاتی انتخابات میں چیئرمین کی 4 میں سے 3 نشستوں پر پیپلز پارٹی کامیاب قرار پا گئے ہیں جبکہ وائس چیئرمین کی 1-1 نشست پر پیپلزپارٹی اور جماعت اسلامی کے امیدواروں نے کامیابی حاصل کی ہے۔
ضمنی بلدیاتی الیکشن‘سندھ بھرمیں پیپلزپارٹی کامیاب
غیرملکی کمپنی کی کراچی پورٹس پر ڈھائی کروڑ ڈالرز کی سرمایہ کاری