شیشہ بار میں مسلح افراد کی فائرنگ،8 افراد ہلاک

شیشہ بار میں مسلح افراد کی فائرنگ،8 افراد ہلاک
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شیشہ بار میں فائرنگ کے دو واقعات میں آٹھ افراد ہلاک ہو گئے،

جرمنی کے مغربی شہر ہناؤ کی شیشہ بار میں فائرنگ کے دو مختلف واقعات ہوئے ہیں جن میں 8 افراد ہلاک ہو گئے۔ پہلے واقعے میں مسلح شخص نے شیشہ بار میں فائرنگ کی جس میں 5 افراد ہلاک ہو گئے، ملزم نے پھر دوسری بار میں فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک ہوئے۔

اطلاع ملنے پرپولیس نے ملزمان کی گرفتاری کے لئے کاروائی شروع کر دی اس ضمن میں پولیس نے ملزمان کی پیچھا کیا جن کی ہیلی کاپٹرز مدد کر رہے تھے تاہم تاحال کسی گرفتاری کی اطلاع نہیں ملی۔ واقعہ میں 5 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں

ہناو کے میئر کلاز کمنسکی کا کہنا تھا کہ یہ انتہائی دہشتناک رات تھی جس نے شہریوں کو کئی گھنٹوں تک محصور کئے رکھا۔ تاہم میئر نے فائرنگ واقعات کی وجوہات کے متعلق بتانے سے گریز کیا۔مقامی میڈیا کے مطابق فائرنگ کے دونوں واقعات میں ایک ہی گروپ ملوث ہے۔

دوسری جانب اس واقعہ کے بعد پولیس کو دوران سرچ آپریشن ایک گھر سے دو لاشیں ملی ہیں،

Comments are closed.