شیو مندر سے مودی کو پیغام دے رہے ہیں…رمیش کمار کا جلسہ سے خطاب
تحریک انصاف کے رہنما رمیش کمار کا کہنا ہے کہ ہم نے کرشن بھگوان کے دن کو کشمیری بھائیوں سے یکجہتی کے طور پر منایا،شیو مندر سے بھی آج ہم دنیا کو پیغام دے رہے ہیں کہ مودی کا تکبر اسے نقصان دے گا،
کشمیر بنے پاکستان، ہندو برادری کے نعروں سے بھارت ہوا پریشان
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق عمرکوٹ جلسہ میں رمیش کمار واکوانی نے جلسہ سے خطاب کرتے ہوے کہا کہ مظلوم کشمیریوں کے ساتھ ہیں اورانکے حق خودارادیت کی حمایت کرتے ہیں،ہم نے کرشن بھگوان کے دن کو کشمیری بھائیوں سے یکجہتی کے طور پرمنایا،بھارت اپنی غلطیوں کاازالہ کرے اورکشمیریوں کوانکا حق دے، مودی کا تکبراسے نقصان دے گا،شیوکے مندرسے بھی آج ہم دنیا کوپیغام دے رہے ہیں، امریکن کانگریس نےآج پھر اس معاملے کواٹھایا ہے، ہندوکمیونٹی کا یہ دوسرا بڑا جلسہ ہے ،
کشمیریوں پر بھارتی مظالم کیخلاف پاکستانی قوم سڑکوں پر،باغی ٹی وی کی خصوصی کوریج
مودی نے آخری پتہ کھیل لیا، اب کشمیر آزاد ہو گا، پاک فوج تیار،وزیراعظم عمران خان
کشمیریوں سے یکجہتی، ملک بھر میں کشمیر آور منایا گیا، پاکستانیوں نے تاریخ رقم کر دی
عمر کوٹ جلسہ سے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی بھی خطاب کریں گے ،جلسہ میں ہزاروں افراد شریک ہیں، شرکاء نے پاکستانی و کشمیری پرچم اٹھا رکھے ہیں،.