چیمپئنز ٹرافی کے اہم اور ہائی وولٹیج ٹاکرے میں پاکستان کو شکست دے کر بھارت کی ٹیم پوائنٹس ٹیبل پر پہلے نمبر پر آگئی۔
دبئی میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بھارت کو 242 رنزکا ہدف دیا تھا۔قومی ٹیم 49.4 اوور میں 241 رنز بناکر آل آؤٹ ہوگئی تھی، سعود شکیل 62 اور رضوان 46 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے تھے۔ ہدف کے تعاقب میں بھارت کی ٹیم ابتدا میں تو مشکل کا شکار ہوئی تاہم ویرات کوہلی کی شبھمن گل اور شریاس کے ساتھ ذمہ دارانہ بیٹنگ کی بدولت انڈیا نے 242 رنز کا ہدف 45 گیندوں پہلے 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔
ٹیم ٹاس جیتنے کا فائدہ اٹھانے میں ناکام رہی، محمد رضوان کا اعتراف
بنگلادیش کے بعد پاکستان کو شکست دے کر بھارتی ٹیم گروپ اے کی ٹیموں میں پوائنٹس ٹیبل پر سب سے اوپر آگئی ہے جبکہ نیوزی لینڈ دوسرے اور بنگلادیش تیسرے نمبر پر ہے۔پاکستان کی ٹیم منفی ریٹنگ کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل پر سب سے آخری یعنی چوتھے نمبر پر ہے اور اس سے اس بات کا خدشہ ہے کہ پاکستانی ٹیم اگلے مرحلے تک رسائی حاصل نہیں کرپائے گی۔
ٹیم ٹاس جیتنے کا فائدہ اٹھانے میں ناکام رہی، محمد رضوان کا اعتراف
چیمپئنز ٹرافی: بھارت نے پاکستان کو شکست دیدی
چیمپئنز ٹرافی: ون ڈے کرکٹ کے کئی ریکارڈز ویرات کوہلی کے نام