مزید دیکھیں

مقبول

حافظ آباد: غیر قانونی گیس ری فلنگ کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں، دوکانیں اور گودام سیل

حافظ آباد ،باغی ٹی وی(خبرنگارشمائلہ) ڈپٹی کمشنر عبدالرزاق کی...

پڑوسی کے گھر جانے پر باپ نے 5 سالہ بیٹی کو قتل کر دیا

سیتا پور:بھارتی ریاست اتر پردیش کے شہر سیتا پور...

چین نے پاکستان پر واجب الادا 2 ارب ڈالر کی مدت میں توسیع کردی

اسلام آباد:چین نے پاکستان پر واجب الادا 2 ارب...

اوآئی سی کی غزہ کی تعمیر نو کی حمایت

اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) نے امریکی صدر...

نو مئی واقعات، شناخت پریڈ 48 گھنٹوں میں مکمل کرنے کا حکم

نو مئی واقعات، شناخت پریڈ 48 گھنٹوں میں مکمل کرنے کا حکم
عمران خان کی گرفتاری کے بعد ملک بھر میں جلاؤ گھیراؤ، تشدد کے واقعات کے بعد شرپسند عناصر کو گرفتار کیا گیا جن کے مقدمات کی سماعت عدالت میں جاری ہے،

نومئی واقعہ میں ملوث ملزمان کی شناخت پریڈ میں تاخیر پر لاہور ہائیکورٹ نے تحریری فیصلہ جاری کیا ہے جس میں عدالت نے صوبے بھر کے سیشن ججز اور سپیشل کورٹس کو شناخت پریڈ 48 گھنٹوں میں مکمل کرانے کی ہدایت کر دی، لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس طارق سلیم شیخ نے شہری کی درخواست پر 13 صفحات پر مشتمل فیصلہ جاری کیا جس میں کہا گیا کہ شناخت پریڈ میں تاخیر بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے درخواست گزار25 مئی سے شناخت پریڈ کیلئے جیل میں ہے مرجسٹرار فیصلے کی کاپی تمام سیشن ججز اور آئی جی پنجاب کو بھجوائیں،عمران خان کی گرفتاری پر کارکنوں نے سرکاری و پرائیویٹ املاک کو نقصان پہنچایا

کرپشن کا ماسٹر مائنڈ ہی فیض حمید ہے

برج کھیل کب ایجاد ہوا، برج کھیلتے کیسے ہیں

عمران خان سے اختلاف رکھنے والوں کی موت؟

حضوراقدس پر کوڑا بھینکنے والی خاتون کا گھر مل گیا ،وادی طائف سے لائیو مناظر

برج فیڈریشن آف ایشیا اینڈ مڈل ایسٹ چیمپئن شپ مہمان کھلاڑی حویلی ریسٹورنٹ پہنچ گئے

کھیل سے امن کا پیغام دینے آئے ہیں.بھارتی ٹیم کے کپتان کی پریس کانفرنس

وادی طائف کی مسجد جو حضور اقدس نے خود بنائی، مسجد کے ساتھ کن اصحاب کی قبریں ہیں ؟

9 مئی کے بعد زمان پارک کی کیا حالت ہے؟؟

دوسری جانب 9 مئی کے واقعات میں ملوث ملزمان کا جیل کے اندر ٹرائل کا فیصلہ کیا گیا۔ ملزمان کے خلاف انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمات کی سماعت روزانہ ہو گی اور جیل کے اندر ٹرائل کے حوالے سے متعلقہ اداروں کو باقاعدہ آگاہ کیا جائے گا۔ اجلاس میں 9 مئی کے واقعات میں ملوث شرپسندوں کے خلاف قانونی کارروائیوں کوتیز کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ نگران وزیر اعلی محسن نقوی نے پولیس اور محکمہ پراسیکیوشن کو ملزمان کے خلاف مضبوط شہادتیں پیش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ 9 مئی کے واقعات میں ملوث کسی بھی شرپسند کو معاف نہیں کیا جائے گا اورکسی بے گناہ کو سزا نہیں ہونے دی جائے گی-نگران وزیر اعلی محسن نقوی نے مفرور شرپسندوں کو قانون کے کٹہرے میں لانے کیلئے کارروائیاں تیز کرنے کا حکم دیا۔

ممتاز حیدر
ممتاز حیدرhttp://www.baaghitv.com
ممتاز حیدر اعوان ،2007 سے مختلف میڈیا اداروں سے وابستہ رہے ہیں، پرنٹ میڈیا میں رپورٹنگ سے لے کر نیوز ڈیسک، ایڈیٹوریل،میگزین سیکشن میں کام کر چکے ہیں، آجکل باغی ٹی وی کے ساتھ بطور ایڈیٹر کام کر رہے ہیں Follow @MumtaazAwan