مزید دیکھیں

مقبول

لاہور بار نے ججز کا تبادلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا

بانی پی ٹی آئی عمران خان کے بعد لاہور...

طوفان الفریڈ نے آسٹریلیا میں تباہی مچا دی، موسلادھار بارشیں

آسٹریلیا کی ریاستوں کوئنزلینڈ اور نیو ساؤتھ ویلز...

سعودی ولی عہد کا یوکرینی صدر کا خیر مقدم،ملاقات

سعودی ولی عہد و وزیر اعظم شہزادہ محمد بن...

شیریں مزاری کی بیٹی والدہ کےرویے سےبیزار

اسلام آباد:شیریں مزاری کی بیٹی ایمان مزاری نے خود کو اپنی والدہ کی حرکت سے علیحدہ کرلیا۔ سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں ایمان مزاری نےکہا کہ وہ کسی اورانسان کے قول و فعل کی ذمہ دارنہیں ہیں۔

ایمان مزاری کا کہنا تھا کہ آپ کسی شخص سے پیار اور احترام کرتے ہیں تو اس کی باتوں کے ذمہ دار نہیں ہوسکتے۔شیریں مزاری کا شرمناک اقدام، تضحیک کیلئے مریم کی ٹیمپرڈ تصویر شیئر کردیان کا کہنا تھا کہ ایسے قریبی رشتوں کے ساتھ بنیادی باتوں پر اختلاف، ذاتی طور پر افسوس ناک صورت حال ہوتی ہے۔

خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی رہنما شیریں مزاری نے شرمناک اقدام اٹھاتے ہوئے مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کی تضحیک کے لیے اپنے سوشل میڈیا پر ان کی ایک ٹیمپرڈ تصویر شیئر کی تھی۔

عمران خان کے وارنٹ گرفتاری جاری ہونےکے بعد شبلی فراز نے ٹوئٹ کیا کہ عمران خان اس وقت اپنے کتے کو کھانا کھلا رہے ہیں، ساتھ عمران خان کی تصویر بھی لگائی۔

تاہم شیریں مزاری نے شبلی فراز کا ٹوئٹ شیئر کیا اور ساتھ مریم نواز کی تضحیک کرنے کے لیے ایک ٹیمپرڈ تصویر بھی لگا دی، ساتھ لکھا کہ جب آپ خوف کے بت توڑ دیں تو حکومت اور اس کی پُتلیاں نچانے والے کامیاب نہیں ہوسکتے، مریم کو رونا بندکر دینا چاہیے۔

کچھ دیر بعد شیریں مزاری نے اپنا ٹوئٹ ڈیلیٹ کردیا اور نئے ٹوئٹ میں لکھا کہ وہ غلط تصویر پوسٹ کرنے پر مریم نواز سے معافی مانگتی ہیں مگرساتھ یہ بھی کہا کہ وہ اپنے تبصرے پرقائم ہیں۔