مزید دیکھیں

مقبول

حافظ آباد : مبینہ اغوا کا ڈراپ سین، نوجوان باحفاظت بازیاب

حافظ آباد(خبرنگارشمائلہ)تھانہ جلالپور بھٹیاں میں درج نوجوان کے مبینہ...

امریکی کمیشن کی بھارتی خفیہ ایجنسی را پر پابندی کی سفارش

مودی سرکار اور بھارتی را کی دوسرے ممالک...

وزیر اعظم کا بنگلہ دیشی چیف ایڈوائزر اور ملائیشین ہم منصب سے رابطہ

اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہبازشریف نے آج بنگلہ دیش...

عید کا چاند نظر آتے ہی بازاروں میں رش

وقت کم اور مقابلہ سخت، عیدالفطر...

بن تیری دید کیسی عید ، تحریر : ملک سلمان

بن تیری دید کیسی عیدآج عید کا دن ہے...

شکارپور، انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن، ایک اہلکار شہید

شکارپور میں پولیس کے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں ایک پولیس اہلکار شہید، ایس ایچ او سمیت 2 اہلکار زخمی ہو گئے۔

باغی ٹی وی کے مطابق پولیس نے کوٹ شاہو کے کچے کے علاقے میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن شروع کیا، جس کے دوران پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔فائرنگ کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار شہید جبکہ ایس ایچ او کوٹ شاہو رفیق معرفانی اور فاروق میرانی زخمی ہو گئے۔شہید اہلکار کی شناخت نور محمد بھیو کے نام سے ہوئی ہے۔ زخمیوں میں ایس ایچ او رفیق معرفانی اور فاروق میرانی شامل ہیں، جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق، ڈاکوؤں نے ایک اور پولیس اہلکار عبدالستار کو اغوا کر لیا ہے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے علاقے میں بھاری نفری طلب کر لی اور پولیس و رینجرز کی مشترکہ ٹیم نے کچے کے علاقے کے داخلی اور خارجی راستوں کو بند کر دیا۔

سونا مزید مہنگا ہوگیا، تین روز میں فی تولہ 7200 روپے کا اضافہ

قلات میں فورسز کا انٹیلی جنس آپریشن، 6 دہشت گرد ہلاک