شیخ رشید کی مبینہ اغوا کیس پر پولیس کی رپورٹ غیر تسلی بخش قرار
آر پی راولپنڈی کو 26 ستمبر کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا
لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بیچ نے شیخ رشید احمد کی مبینہ اغوا کیس پر پولیس کی رپورٹ غیر تسلی بخش قرار دے دی۔
باغی ٹی وی: لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ کے جسٹس صداقت علی خان نے شیخ رشید احمد، ان کے بھتیجے شیخ شاکر اور اسٹاف ممبر شیخ عمران کی بازیابی کے لئے دائر درخواست پر سماعت کی عدالت نے راولپنڈی پولیس کی رپورٹ کو غیر تسلی بخش قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا اور آر پی راولپنڈی کو 26 ستمبر کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔
سی پی او راولپنڈی کا عدالت میں کہنا تھا کہ شیخ رشید کی گرفتاری اسلام آباد سےہوئی، ہمیں اس کا کوئی علم نہیں، جس پر عدالت نے کہا کہ یہ کیسے ہو سکتا ہے پولیس کو علم نہ ہو، لاعلمی رپورٹ ناقص ہے، اسےمسترد کرتے ہیں، لہٰذا آر پی او خرم علی 26 ستمبرکومکمل تفصیل کے ساتھ خود پیش ہوں۔