سئیول: امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کے جنوبی کوریا کے دورے کےدوران شمالی کوریا نے میزائل تجربہ کر دیا-

باغی ٹی وی: اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق انٹونی بلنکن کا جنوبی کاریا کا یہ دورہ ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب کہ تفتیش کار صدر یون سک یول کو گرفتار کرنے کی کوشش کر رہے ہیں جنہوں نے مارشل لا لگانے کی ناکام کوشش کی جس کے بعد مواخذے کا سامنا کرنے سے بچنے کے لیے خود کو اپنی رہائش گاہ میں محصور کرلیا ہے۔

انٹونی بلنکن جن کا ارادہ جاپان کے ساتھ تعاون بڑھانے کی صدر یون کی پالیسی کو برقرار رکھنے کے لیے جنوبی کوریا کی حوصلہ افزائی کرنے کا تھا، وہ سیول میں بات چیت کر رہے تھے کہ اس دوران ہی شمالی کوریا نے ایک بیلسٹک میزائل فائر کیا جو سمندر میں گرا۔

رواں سال رونما ہونے والے 6 نایاب فلکیاتی مظاہر

جنوبی کوریا کی فوج نے کہا کہ میزائل نے تقریباً 11 سو کلومیٹر (680 میل) تک پرواز کی انٹونی بلنکن نے کہا کہ آج کا میزائل ٹیسٹ ہم سب کے لیے یاد دہانی ہے کہ ہمارا باہمی تعاون کتنا اہم ہے۔

بلنکن اور ان کے جنوبی کوریائی ہم منصب نے مشترکہ نیوز کانفرنس میں میزائل ٹیسٹ کی مذمت کی جہاں سبکدوش ہونے والے امریکی اعلیٰ سفارت کار نے خبردار کیا کہ روس، یوکرین کے ساتھ لڑائی میں مدد کے بدلے میں شمالی کوریا کی حمایت میں اضافہ کر رہا ہےشمالی کوریا پہلے ہی روسی فوجی ساز و سامان اور تربیت حاصل کر رہا ہے، اب ہمارے پاس یہ یقین کرنے کی وجہ ہے کہ ماسکو، پیانگ یانگ کے ساتھ جدید اسپیس اور سیٹلائٹ ٹیکنالوجی شیئرنگ کا ارادہ رکھتا ہے۔

سعود نے لالی ووڈ کی تباہی کا ذمہ دار 2 بڑی شخصیات کو ٹھہرا دیا

انٹونی بلنکن نے ایک بار پھر تشویش کا اظہار کیا کہ روس اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ویٹو پاور رکھنے والا رکن ہے، وہ شمالی کوریا کو باضابطہ طور پر جوہری ریاست تسلیم کر لے گا جو اس عالمی اتفاق رائے کے لیے ایک بڑا دھچکا ہو گا جس میں کہا گیاکہ پیانگ یانگ کو اپنا ایٹمی پروگرام ختم کرنا چاہیے۔

امریکا اور جنوبی کوریا کی انٹیلی جنس ایجنسیاں سمجھتی ہیں کہ شمالی کوریا نے گزشتہ سال کے آخر میں ہزاروں فوجی یوکرین کے خلاف لڑنے کے لیے بھیجے اور جن میں سے سینکڑوں اہلکار ہلاک ہو چکے۔

بھارت نےٹیسٹ کرکٹ کو اپنے ہاتھوں میں لینے کا منصوبہ بنا لیا

Shares: