راولپنڈی: شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے 6 اہلکار شہید ہوگئے جبکہ 3 دہشتگرد ہلاک ہوئے-

باغی ٹی وی : پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے دیردونی میں سکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں پاک فوج کے 6 سپاہی شہید ہوئے سکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کو مؤثر جواب دیا اور فائرنگ کے تبادلے میں 3 دہشتگرد ہلاک اور 2 دہشتگرد زخمی ہوئے۔

خیبر پختونخوا کے دوشہروں میں سیوریج کے پانی میں پولیو وائرس کی تصدیق

آئی ایس پی آر کے مطابق شہدا میں حوالدار سلیم خان، نائیک جاوید اقبال، سپاہی نذیر خان، سپاہی حضرت بلال، سپاہی سید رجب حسین، سپاہی بسم اللہ جان شامل ہیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسزدہشتگردی کی لعنت کےخاتمےکیلئےپُرعزم ہیں اور دہشتگردوں کے خاتمے کے لیے علاقے کی کلیئرنس جاری ہے-

جرائم میں ملوث عادی پیشہ ور 6 ملزمان گرفتار

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے دردونی ضلع شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کا مقابلہ کرتے ہوئے شہادت پانے والے پاک آرمی کے جوانوں حوالدار سلیم خان , نائیک جاوید اقبال , سپاہی نذیر خان , سپاہی حضرت بلال ,سپاہی سید رجب حسین اور سپاہی بسم اللہ جان کو خراج عقیدت پیش کیا ہے ،وزیراعظم نے شہداء کی بلندی درجات کے لیے دعا اور لواحقین سے اظہار تعزیت کیا ہے،وزیراعظم محمد شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان کی مسلح افواج دہشت گردی کے راستے میں آہنی دیوار ہے پوری قوم سیکورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے اور شہداء کو سلام پیش کرتی ہے

سابق صدر آصف علی زرداری نے شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کے ہاتھوں سیکیورٹی فورسز کے جوانوں کی شہادت کی مذمت کی ہے،آصف علی زرداری نے سیکیورٹی فورسز کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا ہے،اور کہا ہے کہ سیکیورٹی فورسز پر حملہ کرنے والوں کا تعاقب کرکے انہیں انجام تک پہنچایا جائے،قوم اپنے بہادر سپوتوں کے قاتلوں کو کبھی معاف نہیں کرے گی،

Shares: