دادو(باغی ٹی وی) سندھ کے ضلع دادو کے ایک تھانے میں محبت کی ایک انوکھی کہانی نے جنم لیا، جہاں قانون نافذ کرنے والے دو اہلکار زندگی بھر کے ساتھی بن گئے۔ اے سیکشن تھانے کے ایس ایچ او اعجاز مسن اور لیڈی اسٹنٹ سب انسپکٹر ثمینہ وگھیو نے اپنے ساتھیوں کی موجودگی میں شادی کے بندھن میں بندھ کر نئی مثال قائم کی۔

تھانہ اے سیکشن کے ان دو پولیس افسران کی شادی کی تقریب ایک مقامی ہال میں منعقد ہوئی، جہاں ان کے ساتھیوں اور دوستوں نے شرکت کی۔ ایس ایچ او اعجاز مسن اور اے ایس آئی ثمینہ وگھیو ایک ہی تھانے میں تعینات تھے، جہاں ان کی دوستی محبت میں بدلی اور پھر شادی میں تبدیل ہوئی۔

اس شادی نے نہ صرف ان کے ساتھیوں کو حیران کیا بلکہ یہ بھی ثابت کیا کہ محبت کی کوئی سرحد نہیں ہوتی، چاہے وہ تھانے کی دیواریں ہی کیوں نہ ہوں۔

Shares: