ڈی جی خان (باغی ٹی وی ) ایس ایچ او بی ایم پی تھانہ سخی سرورنے بے سہاراخاتون پر ظلم کے پہاڑڈھادئے ،جھوٹا مقدمہ درج
تفصیل کے مطابق سخی سرور کی رہائشی بے سہارا خاتون زبیدہ مائی نےباغی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ وہ ایک متعلقہ عورت ہے اس کے خاوند نے اسے 12سال قبل طلاق دے دی تھی اور گھر سے نکال دیا تھا میں بچوں سمیت اپنے والد اور بھائیوں کے گھر آگئی تو میرے والد نے مجھے اپنے پلاٹ میں سے مکان بنانے کیلئے رقبہ دیا، جہاں میں نے سرچھپانے کیلئے مکان بنوایااور اپنے بچوں کے ساتھ وہاں رہائش پذیر ہوگئی،میرے گھر کے ساتھ ایک چمبا بناہوا ہے جو اکرم ،عابد،آصف اور اشرف وغیرہ نے کرایہ پر لیا ہوا ہے ،جنہوں نے مجھے تنگ کرنامعمول بنالیااور زورزبرستی میرے گھرمیں گھس آتے ہیں،میرے بچوں کے ساتھ زیادتی کرتے ہیں اور تشدد کرتے ہیں ان کی سا تھ مجید خلیفہ کی بھی سازباز ہے،زبیدہ مائی نے بتایاکہ 30مارچ2023ء کو یہ لوگ شراب میں دھت ہوکرزبردستی میرے گھر گھس آئے،مجھ پر اورمیرے بچوں پرتشدد کیااورمیری بیٹی فرحت بی بی کے چہرے کو جلتی ہوئی سگریٹ سے کئی جگہوں پر داغ دیا،ہمارے شورواویلہ پرہمسائیوں کے آجانے پر سنگین نتائج اور قتل کی دھمکیاں دیتے ہوئے فرار ہوگئے، زبیدہ مائی نے بتایا کہ قانونی کارروائی کیلئے کئی بار تھانےگئی اور درخواستیں دیں لیکن پولیس نے میری ایک ہی نہ سنی،جس پر میں نے انصاف کی فراہمی اور ملزمان کیخلاف کارروائی کیلئے ڈی پی او ڈیرہ غازیخان کودرخواست گذاری ،جس پر کوئی کارروائی نہ کی گئی کئی بار چکرلگانے کے بعد مجھے بتایا گیا کہ آپ کاکیس پنجاب پولیس تھانہ سخی سرور کی حدود میں نہیں آتا ،آپ بی ایم پی تھانہ سخی سرور جائیں ،اس دوران بااثرملزمان نے ایس ایچ او بی ایم پی تھانہ سخی سرور لیاقت عباس لغاری اور تھانہ محررغلام حسن سمعلانی سے سازبازہوکر میرے خلاف جھوٹ مبنی مقدمہ نمبر10/2023 زیردفعہ 379/337Hii, 427/504Bاور148/149ت پ میرے خلاف اکرم کی مدعیت میں درج کردیا۔


اس مقدمہ کے بعد ایس ایچ او تھانہ سخی سرور ،محررتھانہ غلام حسن عرف حسو نے مجھے باثرملزمان کے ایماپر ہراساں کررہے ہیں ،میرے معصوم نابالغ بیٹے کو سرکاری گاڑی پر اٹھاکرتھانے لے گئے اور اس پرشدید تشدد کیا۔
زبیدہ مائی نے بتایا کہ جب میں اپنے نابالغ بیٹے کیلئے بی ایم پی تھانہ سخی سرور گئی توایس ایچ اولیاقت عباس نے مجھ سے بدتمیزی کی اور مجھے دھکے دیکر تھانے سے نکال دیا ،اور مجھے دھمکیاں دیتے ہوئے کہا کہ جلد یہ مکان خالی کردے ،ورنہ تیرے بیٹے کو منشیات کے مقدمہ میں جیل بھجوادوں گا۔ زبیدہ مائی نے روتے ہوئے اعلیٰ حکام سے نوٹس لے کرانصاف کی فراہمی کی اپیل کی ہے۔

Shares: