شہداء کے خون کو رائیگاں نہیں جانے دینگے، حافظ سعد رضوی

0
56
saad

سربراہ تحریکِ لبیک پاکستان حافظ سعد حسین رضوی نےفیض آباد دھرنے کے شہداء کی ساتویں برسی کے موقع پر پیغام مٰیں کہا ہے کہ ہم اپنے شہداء کے خون کو رائیگاں نہیں جانے دینگے.

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق میڈیا کو جاری پیغام میں حافظ سعد حسین رضوی نے کہا ہے کہ آج کے دن ہم شہدائے فیض آباد کو سلام پیش کرتے ہیں، امیر المجاہدین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ کی قیادت میں ٹی ایل پی کے کارکنان نے اپنے پیارے آقا و مولی ﷺ کی ختمِ نبوت پر پہرہ دیا، تحفظ عقیدہ ختم نبوت کی بے مثال جدوجہد اور شہدائے فیض آباد کی قربانیوں کو تا صبح قیامت یاد رکھا جائے گا، آج 6 ربیع الاول کے دن اس وقت کی ظالم حکومت نے پرامن دھرنے پر فائرنگ کرکے 8 بےگناہ نوجوانوں کو شہید کیا تھا.اگر یہ دھرنا نہیں دیا جاتا تو آج قادیانی ہمارے اوپر حکومت کررہے ہوتے، اس قوم پر علامہ خادم حسین رضوی کا یہ احسان ہے جو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا.

سربراہ تحریکِ لبیک پاکستان نے مزید کہا کہ پورے پاکستان میں پرامن دھرنوں پر فائرنگ کرکے سینکڑوں عاشقان رسول زخمی کردیئے گئے تھے،فیض آباد دھرنے نے قادیانیوں کی مذموم سازشوں اور چالوں پر پانی پھیر دیا تھا، علامہ خادم حسین رضوی نور اللہ مرقدہ نے سوئی ہوئی قوم کو پھر سے جگا دیا.ہمیں بحیثیت مسلمان ہر صورت اور ہر قیمت پر حضور خاتمِ النبیین کی ختمِ نبوت اور ناموس رسالت پر پہرہ دینا ہے، اب کوئی طاقت بھی حلف نامے سمیت قادیانیوں سے متعلق طے شدہ قوانین میں تبدیلی کا سوچ بھی نہیں سکتی.شہدائے فیض آباد کی ساتویں برسی پر پوری قوم ایصال ثواب کا اہتمام کرے.

Leave a reply