اوچ شریف،باغی ٹی وی (نامہ نگار حبیب خان )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے احکامات پر اوچ شریف تھانہ کے انچارج سجاد خان لغاری نے موٹرسائیکل سواروں کو پتنگ بازی سے بچانے کی آگاہی مہم شروع کر دی

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے احکامات پر عملدرآمد کرتے ہوئے موٹر سائیکل سواروں کو پتنگ بازی کے خطرات سے بچانے کے لیے پنجاب پولیس تھانہ اوچ شریف کے انچارج سجاد لغاری نے بھی آگاہی مہم اور اقدامات شروع کر دیئے ،یہ اقدام فوری طور پر موثر ہے اور اس کا مقصد پتنگ کی ڈور کی وجہ سے ہونے والے حادثات کو ختم کرنا ہے ۔

حفاظتی راڈز آسان اور سستے آلات ہیں جو موٹر سائیکل کے ہینڈل بار سے جڑے ہوتے ہیں۔ یہ روک کے طور پر کام کرتے ہیں،دھاتی ڈور کو موڑتے ہیں اور الجھنے کے خطرے کو کم کرتے ہیں۔

سجاد لغاری نے تمام موٹر سائیکل سواروں سے زور دے کر کہا کہ وہ بغیر تاخیر کے اپنی گاڑیوں پر حفاظتی راڈز لگائیں۔ انچارج تھانہ اوچ شریف سجاد لغاری نے کہا ہمارے شہریوں کی حفاظت ہماری اولین ترجیح ہے ۔ ہم ان قابلِ روک تھام حادثوں کو روکنے اور اپنے موٹر سائیکل سواروں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے ایک فعال قدم اٹھا رہے ہیں

Shares: