کراچی کے لگ بھگ 114 تھانوں کے ایس ایچ اوز کی تقرریاں اور تبادلے متوقع ہیں۔
باغی ٹی وی: سندھ پولیس میں بڑے پیمانے پر تبادلوں کا سلسلہ جار ہے میڈیا ذرائع کے مطابق یہ تبادلے اور تقرریاں آئندہ ایک دو روز میں متوقع ہیں، شہر کے تمام تھانےداروں سمیت لگ بھگ 300 سے زائد افسران کےایڈیشنل آئی جی کراچی کی سربراہی میں کمیٹی نے انٹرویوز کیے ایڈیشنل آئی جی کراچی خادم حسین رند، تینوں زون کے ڈی آئی جیز عاصم خان قائم خانی، غلام اظفر مہیسر، اسد رضا اور تمام ایس ایس پیز نے کراچی پولیس آفس (کے پی او) میں انسپیکٹر اور سب انسپیکٹر کے عہدے کے پولیس افسران کے انٹرویوز کیے۔
90 دن میں نہیں تو 100 دن میں الیکشن ہوں گے. بلاول بھٹو زرداری
پولیس ذرائع کے مطابق انٹرویوز میں تمام تھانوں کے ایس ایچ اوز کو اس لیے بلایا گیا تھا کہ ان کی تھانے میں تعیناتی کے دورانیہ اور کارکردگی کی جانچ پڑتال کی جائےطویل دورانیے تک کسی تھانے میں تعینات پولیس افسروں کو ہٹایا جا رہا ہے یا انہیں کسی دوسرے تھانے میں تعینات کیا جائے گا۔
سندھ پولیس کا تمام تھانوں کو بجلی چوروں کے خلاف ایکشن لینے کی ہدایت
نجی خبررساں ادارے جیو نیوزنے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ سابقہ دور میں اب تک ایس ایچ او کے عہدے پر تعیناتی سے محروم پولیس افسران کو بھی آئندہ کام کرنے کا موقع دیا جائے گا گزشتہ سالوں کے سیاسی دورانیے میں تعینات رہنے والے بیشتر ایس ایچ اوز کوعہدوں سے ہٹایا جا رہا ہے جبکہ کرپشن اور دیگر الزامات کا سامنا کرنے والے کئی ایس ایچ اوز کے خلاف تحقیقات بھی کی جائیں گی اس سلسلے میں لگ بھگ 80 ایس ایچ اوز کی فہرستیں تیار کی گئی ہیں اور بعض تلخ فیصلے بھی کیے جا رہے ہیں۔
سندھ پولیس کے 18 ایس ایس پیز کے تقرر و تبادلے