اوچ شریف:شہر میں چوروں کا راج، شہری گھروں میں قید
اوچ شریف باغی ٹی وی ( نامہ نگار حبیب خان) اوچ شریف شہر میں چوروں کا راج، شہری گھروں میں قید،اوچ شریف چوروں لٹیروں ڈاکوؤں کی آماجگاہ بن گیا امیر،غریب، شہری، دیہی علاقہ جات کے شہری کوئی بھی محفوظ نہ رہ،اقانون کے رکھوالے خواب غفلت سے بیدار نہ ہو سکے۔
پولیس کی جانب سے ہر چورکو کھل کر کھیلنے کی اجازت دیدی غریبوں کی آہیں فریاد بھی تھانہ اوچ شریف کی بے حس پولیس افسران کو نہ جگا سکی علاقہ بھر میں روزانہ کی بنیادوں پرہونیوالی وارداتیں کنٹرول کرنے میں مکمل ناکام ہو چکے ہیں۔
روزانہ کی بنیادوں پر ہونے والی پے در پے وارداتوں کی وجہ سے شہری عدم تحفظ کا شکار ہو کر خوف و ہراس کی کیفیت میں رہنے پر مجبور ہو چکے ہیں۔
ایس ایچ او تھانہ اوچ شریف مسلم ضیاء کی ناقص کارکردگی ک پر شہر ی سراپا احتجاج بن گئے۔تھانہ اوچ شریف شہر و نواحی علاقوں میں چوریوں اور چھیناجھپٹی کی مسلسل ہونے والی وارداتوں نے علاقہ بھر کے شہریوں کو خوف و ہراس میں مبتلا کر دیا ہے اورعلاقہ بھر کے شہری اپنی دکانوں گھروں و دیگر املاک کی حفاظت کیلئے شدید فکر مند نظر آنے لگے۔
ایس ایچ او تھانہ اوچ شریف مسلم ضیاء خواب خرگوش کے مزے لے رہے ہیں اور علاقہ بھر کو چوروں اور جرائم پیشہ عناصر کے رحم و کر م پرچھوڑ دیا گیا ہے۔ قانون کے رکھوالوں نے عوام کو تحفظ دینے کی بجائے آنکھیں بند کرلی ہیں پولیس کارکردگی صفرہو چکی ہے،پولیس کی جانب سے گشت کا انتظام انتہائی ناقص ہے۔
گذشتہ پانچ دنوں میں چوری کی لا تعداد وارداتیں ہو گئی ہیں۔ ان پانچ دنوں میں اوچ شریف عباسیہ روڈ السادات پیٹرولیم کے نزدیک خواجہ زاہد کریانہ مرچنٹ کی دکان میں چوری کی واردات لاکھوں روپے سمیت سامان چوری
گذشتہ شب چور عرفان الیکٹرک شاپ پر چوری کی واردات بجلی کی موٹریں سمیت دیگر الیکٹرانک اشیاء چور کلے اڑے ،شہریوں عبدالحمید،محمد نواز،مرید حسین،عطا محمد،محمد شہزاد،عبدالشکور،نبی بخش،اللہ وسایا نے علاقہ بھر میں چوری و نقب زنی کی بڑھتی ہوئی وارداتوں پر شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے شہری بلا خوف و خطر زندگی گزار رہے تھے لیکن تھانہ اوچ شریف پولیس کی کام چوری و عدم دلچسپی کی وجہ سے پچھلے کچھ دنوں میں بڑھتی ہوئی چوری کی وارداتوں نے ہمارا سکون برباد کر دیا ہے۔
چوروں نے ہماری نیندیں حرام کر دی ہیں۔کوئی رات خالی نہیں جب چوروں نے عوام کو نہ لوٹا ہو،انہوں نے کہا کہ پولیس گشت نہ ہونے سے چوروں اور ڈاکوؤں میں اضافہ ہوا ہے اور ان چوروں ڈاکوؤں نے عوام کا جینا حرام کر دیا ہے۔
شہریوں نے ڈی پی او بہاول پور ،آر پی او بہاول پور ،آئی جی پنجاب، ،وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف ،وزیر اعظم میاں شہباز شریف سے فوری نوٹس لیتےہوئےنااہل،نکمے،کام چور پولیس آفیسران کے فوری تبادلہ جات کرتے ہوئے ذمہ دار،قابل،دیانت دار پولیس آفیسران،اہلکاران تعینات کرنے اور شہریوں کے فوری جان و مال کے تحفظ کی فراہمی کو یقینی بنا یا جائے
دوسری جانب تھانہ اوچ شریف مسلم ضیاء نے اپنے موقف میں کہا کہ میرے پاس پولیس نفری بہت کم ہے شہر میں مزارات سمیت انٹر چینج اور وی آئی پی شخصیات کے پروٹوکول کے لئے بھی پولیس اہلکار تعینات ہوتے ہیں ان وارداتوں کو روکنے کے لیے مزید نفری تعینات کی جائے تاکہ ان بڑھتی ہوئی وارداتوں کو روکا جا سکے.