سونالی بیندرے نے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر کے وائرل بیان پر ردعمل دیدیا

میں سونالی کو پروپوز کروں گا اگر وہ نہیں مانیں گی تو اغوا کرلیں گے
shoaib

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ سونالی بیندرے اور سابق پاکستانی کرکٹر شعیب اختر کا نام ایک بار پھر بھارتی سوشل میڈیا پر گردش کرنے لگا۔

ایک انٹرویو میں سونالی بیندرے سے سوال ہوا کہ کیا شعیب اختر ان کو پسند کرتے تھے؟ اس پر سونالی نے جواب دیا کہ اس بارے میں صحیح سے علم نہیں،جعلی خبریں پہلے بھی ہوتی تھیں اور اب بھی ہیں،میزبان نے کہا کہ شعیب اختر نے مذاق میں یہ بھی کہا تھا کہ میں سونالی کو پروپوز کروں گا اگر وہ نہیں مانیں گی تو اغوا کرلیں گے، اس بیان کے بعد گوگل پر بھی آپ دونوں کا نام ساتھ دیکھا گیا تو آپ اس حوالے سے کیا کہیں گی؟ اس پر سونالی بیندرے قہقہہ لگاتے ہوئے کہا کہ میں نہیں جانتی کہ انہوں نے واقعی ایسا کہا تھا۔

سونالی بیندرے کا جواب سُن کر میزبان نے کہا کہ شعیب اختر نے مذاق میں ایسا کہا تھا، وہ یہ کہنا چاہ رہے تھے کہ آپ اُنہیں بہت پسند ہیں اور وہ آپ کے مداح ہیں،جس پر سونالی بیندرے نے کہا کہ اگر شعیب اختر نے مذاق میں یہ سب کہا ہے تو اچھی بات ہے کیونکہ سب کی محبت سے ہی تو میرا کیریئر بنا ہے۔

پاکستان اورامریکا دہشتگرد گروپوں کے خاتمے کیلئے کی جانے والی کوششوں پر متفق

اداکارہ نے یہ بھی بتایا کہ انہیں کرکٹ پسند نہیں ہے۔ البتہ ان کے شوہر گولڈی بہل اور بیٹے رنویر اس گیم کو دیکھنے سے لطف اندوز ہوتے ہیں تاہم اداکارہ نے انکشاف کیا کہ انہیں کرکٹ اسٹیڈیم جانا اور آئی پی ایل کے میچ دیکھنا پسند نہیں ہے، کیونکہ انہیں یہ تکلیف دہ اور شور محسوس ہوتا ہے۔

سلمان خان کے گھر کے باہر فائرنگ کے کیس میں ملوث چھٹا ملزم بھی گرفتار

واضح رہے کہ شعیب اختر نے گزشتہ سال اپنے یوٹیوب چینل کے وی لاگ میں اپنی اور سونالی بیندرے سے متعلق تمام افواہوں کی تردید کی تھی، اُن کا کہنا تھا کہ وہ کبھی سونالی بیندرے سے ملے ہی نہیں اور نہ ہی وہ اُن کے مداح ہیں بھارتی میڈیا کے بڑے بڑے چینلز اور اخبار اُن کے خلاف جھوٹی خبریں چلا رہے ہیں، اُنہوں نے کبھی سونالی بیندرے کو پروپوز کرنے سے متعلق کوئی بیان نہیں دیا،وہ کینسر سے جنگ لڑنے پر سونالی بیندرے کو داد دیتے ہیں کیونکہ ایک خاتون کے لیے اتنی بڑی جنگ لڑنا آسان نہیں ہوتا۔

حماس کے ایک ہزار سے زائد ممبران ترکیہ کے اسپتالوں میں زیر علاج ہیں،ترک …

Comments are closed.