قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک نے اداکاری کی میدان میں بھی انٹری دے دی۔

باغی ٹی وی : شعیب ملک حال ہی میں اداکارہ سونیا حسین کے ہمراہ نجی ٹی وی پر اداکار احسن خان کے شو ، ٹائم آؤٹ ود احسن خان، میں شریک ہوئے میں شریک ہوئے تھے –

دوران شو میزبان احسن خان نے قومی کرکٹر کے حوالےسے انکشاف کیا کہ شعیب ملک ٹی وی کے لیے ایک سین شوٹ کرواچکے ہیں جو 3 سے 4 ماہ کے دوران نشر کیا جائے گا۔

میزبان احسن خان کی اس بات پر شعیب ملک نے بھی مزید انکشاف کیا کہ وہ اب تک مختلف جگہوں پر کچھ ڈرامہ سین شوٹ کرواچکے ہیں جو جلد نشر کیے جائیں گے۔

شعیب ملک کا کہنا تھا کہ مجھے اداکاری سے محبت ہے اور ثانیہ تو مجھ سے کہتی بھی ہیں کہ آپ ہر کچھ روز بعد کسی نہ کسی شو میں پہنچ جاتے ہیں۔

قومی کرکٹر نے مزید کہا کہ ابھی میری ساری توجہ کرکٹ پر مرکوز ہے کیوں کہ میں کرکٹ میں بہت کچھ حاصل کرنا چاہتا ہوں لیکن میرا یقین ہے کہ انسان کو زندگی میں مختلف تجربات کرتے رہنے چاہیے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل قومی ٹیم کے کھلاڑی فواد عالم بھی کرکٹ میں اپنا نام منوانے کے بعد اداکاری کے میدان میں قدم رکھ چکے ہیں اور اردو فلکس کی ایک ویب سیریز ،خودکش محبت، میں نظر آئیں گے جس میں اداکارہ فاریہ حسن ان کے مقابل مرکزی ادا کررہی ہیں۔ یہ ایک رومانوی ویب سیریز ہے جس میں فواد عالم کو فاریہ حسن کی محبت میں گرفتار دکھایا گیا ہے۔

فواد عالم کی پہلی ویب سیریز ’خودکش محبت‘ کا ٹریلر جاری

آل راؤنڈر کرکٹر فواد عالم کا اداکاری کے میدان میں بھی قسمت آزمانے کا فیصلہ

Shares: