شعیب ملک کی اداکارہ ثنا جاوید سے دوسری شادی

0
643
shoaib malik

پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسٹار آل راؤنڈر شعیب ملک اور معروف اداکارہ ثنا جاوید نے شادی کرلی ہے

ہفتے کی صبح شعیب ملک اور ثنا جاوید نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شادی کی تصاویر شیئر کیں اور ساتھ ہی کیپشن لکھا، ٹویٹر پر شعیب ملک نے ثنا جاوید کے ساتھ تصویر شیئر کی،پوسٹ کے کیپشن میں ‘الحمداللہ’ لکھا گیا اور ساتھ ہی قرآن شریف کی آیت لکھی،سابق کپتان نے شادی کی تصاویر بھی شیئر کیں

شعیب ملک اور ثنا جاوید دونوں‌کی یہ دوسری شادی ہے، شعیب ملک نے پہلی شادی بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا سے کی تھی جبکہ ثنا جاوید نے گلوکار عمیر جیسوال سے پہلی شادی کی تھی،اداکارہ ثنا جاوید اور عمیر جسوال کی شادی اکتوبر 2020 میں‌ہوئی تھی، تا ہم دو ماہ قبل نومبر 2023 میں انکی طلاق کی خبریں سامنے آئی تھیں،جس کے بعد ثنا جاوید اور عمیر جسوال دونوں نے ہی ایک دوسرے کے ہمراہ تمام تصاویر اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے ڈیلیٹ کر دی تھیں اور ایک دوسرے کو ان فالو کر دیا تھا،

شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کی 13 سال قبل اپریل 2010 میں شادی ہوئی تھی، شادی کے 8 برس بعد 30 اکتوبر 2018 کو ان کے ہاں پہلے بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی، شعیب اور ثانیہ کے مابین علیحدگی کی خبریں آئی تھیں،یہ بھی کہا گیا تھا کہ انکے مابین اختلافات ہو گئے ہیں،کئی ماہ علیحدگی کی خبریں چلتی رہیں تا ہم دونوں کی جانب سے باقاعدہ تصدیق یا تردید نہیں کی گئی.اس دوران شعیب ملک متعدد بار ثانیہ مرزا کا نام لیتے ہوئے ان کی تعریف کرچکے ہیں،شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کافی عرصے سے ساتھ دکھائی نہیں دے رہے،اس دوران ثانیہ مرزا بیٹے کے ہمراہ اکیلے ہی عمرہ پر گئیں جبکہ انہوں نے کئی تقریبات میں شوہر شعیب ملک کے بغیر ہی شرکت کی جس کے بعد مداحوں کا خیال ہے کہ دونوں کے درمیان معاملات کشیدہ ہیں تاہم دونوں کی ہی جانب سے اس حوالے سے کھل کر تصدیق یاتردید نہیں کی گئی

شعیب ملک کی دوسری شادی، خاندان میں سے کوئی شریک نہ ہوا
سابق کپتان شعیب ملک کی فیملی نے ثانیہ مرزا سے طلاق کی تصدیق کی ہے، شعیب ملک کی دوسری شادی کی تقریب میں فیملی میں سے کسی نے شرکت نہیں کی، شعیب ملک کی فیملی ثانیہ مرزا سے شادی ختم ہونے پر سخت رنجیدہ ہے،نجی ٹی وی کے مطابق شعیب ملک کے برادر ان لاء عمران ظفر نے کہا کہ مجھے بھی شادی کا سوشل میڈیا سے پتہ چلا ہے، خاندان میں سے کوئی شادی میں شامل نہیں تھا، ثانیہ مرزا اور شعیب ملک میں باقاعدہ طلاق ہو چکی ہے

دوسری خواتین سے ملاپ،ثانیہ مرزا خوش نہیں تھی، شعیب سے اسلئے طلاق لی
شعیب ملک کی فیملی ثانیہ مرزا سے طلاق کے حق میں نہیں تھی، طلاق ہونے پر شعیب ملک کی فیملی کو بہت دکھ ہوا، فیملی نے شعیب ملک کو بھی تعلقات بہتر بنانے کا کہا، ثنا جاوید کے ساتھ معاملات ایک عرصے سے چل رہے تھے،شعیب ملک سے ثانیہ مرزا نے طلاق لی، ثانیہ مرزا شعیب ملک کے دوسری خواتین کے ساتھ میل ملاپ سے خوش نہیں تھیں، وہ ایک عرصے تک اسکو نظر انداز کرتی رہیں تاہم صبر کا پیمانہ لبریز ہونے پر ثانیہ مرزا نے انتہائی قدم اٹھایا اور طلاق لے لی،

شعیب ملک بیٹے کو دبئی میں ملتے رہیں گے
طلاق کے بعد دونوں بیٹے کو دبئی میں ملتے رہیں گے،دونوں بیٹے کے اخراجات اٹھائیں گے، قانونی حیثیت سے شعیب ملک بیٹے کو دبئی میں ملتے رہیں گے، شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کے تعلقات خراب ہونے پر شعیب ملک کی فیملی دبئی بھی گئی تھی، شعیب ملک کی فیملی دو ہفتے 2022 کے آخر میں دبئی رہی، شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کے گھر قیام کے دوران تعلقات خوشگوار کرنے کی کوشش کی جاتی رہی مگر ناکامی ہوئی.

بیٹی نے خلع لیا، ثانیہ مرزا کے والد کا شعیب کی دوسری شادی پر ردعمل
شعیب ملک سے علیحدگی پر ثانیہ مرزا کے والد کا مؤقف سامنے آیا ہے،ثانیہ مرزا کے والد نے تصدیق کی ہے کہ دونوں‌میں علیحدگی ہو گئی ہے، بھارتی میڈیا کے مطابق ثانیہ مرزا کے والد عمران مرزا کا کہنا تھا کہ یہ طلاق نہیں بلکہ خلع ہے،انکی بیٹی نے خلع لیا ہے ،اسلام میں خواتین کو اپنے شوہر سے علیحدہ ہونے کا حق حاصل ہے، جسے خلع کیا جاتا ہے.

سابق کپتان شعیب ملک اور پاکستانی اداکارہ ثناء جاوید کی جانب سے شادی کے اعلان کے بعد ساتھی فنکاروں کی جانب سے مبارک بادوں کا سلسلہ جاری ہے،فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اداکار اور میزبان فہد مصطفیٰ نے شعیب ملک اور ثناء جاوید کو مبارک بعد دیتے ہوئے اس خبر پر خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ جس چیز کی اہمیت ہے وہ صرف خوشیاں ہیں، بہت بہت مبارک ہو،میزبان و اداکارہ ڈاکٹر شائستہ لودھی نے انسٹااسٹوری شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ میں آپ دونوں کے لیے بہت خوش ہوں، ماشااللہ، آپ دونوں کی جوڑی بہت خوبصورت ہے،اداکارہ ثناء جاوید کے ساتھی فنکار احسن خان نے مبارک باد دیتے ہوئے لکھا کہ ہمیشہ سکون میں رہو، مبارک ہو،

شعیب ملک کی اہلیہ ثنا جاوید کون ہیں؟ دیکھیے تصاویر
شعیب ملک کی دوسری اہلیہ ثنا جاوید اداکارہ ہیں، انکی بھی دوسری شادی ہے، ثنا جاوید نے 2018 کے سب سے بلاک بسٹر ٹیلی ویژن ڈرامہ “صنم خان” نامی میں مرکزی کردار ادا کیا تھا، اس میں ان کے مقابل اداکار فیروزخان تھے۔ ثناجاوید نے 2017ء میں سماجی مزاحیہ فلم “مہرو النساء وی لو یو” سے اپنی فلمی زندگی کا آغاز کیا تھا جس میں ان کے مقابل اداکار دانش تیمور تھے۔ ثنا جاوید نے اپنی پیشہ ورانہ سفر کا آغاز ٹی وی اشتہارات میں بطور ماڈل کیا، انہوں نے 2012ء کی سیریز “میرا پہلا پیار” میں معاون کردار کے طور پر اداکاری کا آغاز کیا اور اسی سال ڈرامہ شہر ذات میں بھی کردار ادا کیا۔ 2016ء میں زاہد احمد کے مقابل رومانوی ڈراما “ذرا یاد کر” میں ایک مخالف کردار (ماہ نور) کے بعد مقبول ہوئیں.

Leave a reply