ایپل واچ نے شوہر کے ہاتھوں زندہ دفنائی گئی خاتون کی جان بچا لی

امریکا میں شوہر نے بیوی کو شدید تشدد کا نشانہ بناکر زندہ دفنا دیا لیکن خاتون کی حاضر دماغی نے اس کی جان بچالی۔

باغی ٹی وی :غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ امریکی ریاست واشنگٹن میں پیش آیا جہاں شوہر کی جانب سے بیوی کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا گیا، شوہر نے مار پیٹ کے بعد خاتون کو صندوق میں بند کرکے گھر کے قریب جنگل میں زندہ دفنادیا لیکن خاتون کی حاضر دماغی نے ان کی جان بچائی۔

میانمار: کنسرٹ پر فضائی حملے میں 50 افراد ہلاک

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا کہ خاتون کو جب شوہر نے تشدد کا نشانہ بنایا اور زندہ دفنایا تو اس وقت خاتون کے ہاتھ میں ایپل واچ تھی جس پر خاتون نے گھڑی سے ہی ہیلپ لائن پر کال کی۔

ہیلپ لائن کے آپریٹر نے پولیس کو بتایا کہ اسے ایک ایمرجنسی کال موصول ہوئی جس میں متاثرہ خاتون نے صرف دو جملے ‘جھگڑا ہوا’ اور ‘بات نہیں کرسکتی’ بولا جس کے بعد لوکیشن ٹریس کرکے اسے بچالیاگیا۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہےکہ میاں بیوی کے درمیان تعلقات خراب تھے اور شوہر بیوی کی پینشن کھانا چاہتا تھا، پولیس نے بیوی کی شکایت پر شوہر کو گرفتار کرلیا۔

کاؤنٹی کی اعلیٰ عدالت میں بدھ کے روز جمع عدالتی دستاویز کے مطابق خاتون نے چیخ کر کہا کہ میرا شوہر مجھے مارنے کی کوشش کر رہا ہے۔

فائلنگ میں کہا گیا ہے کہ خاتون کے گلے، چہرے کے نچلے حصے اور ٹخنوں کے گرد ڈکٹ ٹیپ لپٹی ہوئی تھی اس کی ٹانگوں، بازوؤں اور سر پر بڑے پیمانے پر خراشیں تھیں اور اس کے کپڑے اور بال مٹی سے ڈھکے ہوئے تھے-

افریقی ملک یوگنڈا میں نابینا افراد کے سکول میں آتشزدگی،11 افراد ہلاک6 کی حالت نازک

خاتون کے شوہر، چا کیونگ این، کو اب متعدد سفارشی الزامات کا سامنا ہے جس میں فرسٹ ڈگری قتل، فرسٹ ڈگری اغوا اور فرسٹ ڈگری حملہ شامل ہیں-

تھرسٹن کاؤنٹی پراسیکیوٹنگ اٹارنی کے دفتر کے مطابق، اسے منگل کو کاؤنٹی جیل میں بند کیا گیا تھا، اور بدھ کے روز، ابتدائی سماعت کے دوران، ایک جج نے پراسیکیوٹر کی درخواست منظور کر لی کہ وہ اسے ضمانت کے بغیر روکے رکھیں۔

استغاثہ نے کہا کہ 53 سالہ کیونگ این پر ابھی تک باضابطہ طور پر فرد جرم عائد نہیں کی گئی ہے-

عدالتی دستاویز میں کہا گیا کہ کیونگ این نے اپنی بیوی کے ہاتھ کمر کے پیچھے ڈکٹ ٹیپ سے باندھے، اور اس کی آنکھوں، رانوں اور ٹخنوں پر ڈکٹ ٹیپ کیا۔ اس نے تفتیش کاروں کو بتایا کہ وہ اپنی ایپل گھڑی کے ساتھ 911 پر کال کرنے میں کامیاب ہوگئی اور جب وہ بیڈ روم سے نکلا تو ہنگامی اطلاع بھیجی۔

لندن:فائرنگ کے واقعے میں 2 افراد ہلاک اور1 زخمی

Comments are closed.