شوہر کا امریکی ویزا کینسل کروانے پر خاتون پر سسرالیوں کا تشدد

0
46

جہلم میں شوہر کا امریکی ویزا کینسل کروانے پر پاکستانی نژاد امریکی خاتون کو سسرالیوں نے تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔

باغی ٹی وی : متاثرہ خاتون کا کہنا تھاکہ شوہر کے نامناسب رویے کی وجہ سے میں نے امریکا کا ویزا کینسل کروایا تھا اور سسرالیوں کو اسی بات کا رنج تھا۔

پسند کی شادی جرم بن گیا، گولیاں چل گئیں، دولہا کی موت، دلہن زخمی

متاثرہ خاتون کےمطابق مجھے اور میری 2 سالہ بیٹی کو کمرے میں بند کرکےآگ لگانے کی کوشش کی گئی تاہم محلے داروں نے بیچ بچاؤ کرواکرہماری جان بخشی کرائی سسراورشوہر کے رشتہ داروں نے 7ہزار امریکی ڈالرزاور موبائل فون بھی چھین لیا۔

جہلم پولیس کے مطابق پاکستانی نژاد امریکی خاتون کی درخواست پرمقدمہ درج کر لیا ہے اور ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں-

6 کروڑ کا فراڈ کرنیوالا ملزم ضمانت منسوخ ہونے پرعدالت سے گرفتار

قبل ازیں پسند کی شادی پر لڑکی کے بھائیوں نے گولیاں چلا دیں تھیں بہاولنگر کے علاقے ماڈل ٹاؤن میں نوجوان نے پسند کی شادی کی، لڑکی نے گھر والوں کی مرضی کے خلاف شادی کی،شادی ہو گئی تولڑکی کے بھائی نے اسکے گھر جا کر گولیاں چلا دیں، جس کی وجہ سے دولہا زخمی ہو گیا جبکہ دولہن،گولیاں چلانے والے نوجوان کی بہن زخمی ہو گئی جسے طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا-

پولیس کے مطابق متوفی مدثر نے کچھ عرصہ قبل رمشہ سے پسند کی شادی کی تھی جس کا سالے کو شدید رنج تھا سٹی پولیس موقع پر پہنچ گئی ملزم موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا،پولیس کا کہنا تھا کہ جلد ملزم کو گرفتار کر لیا جائے گا-

فیس بک پر دوستی،پنجاب حکومت کے افسر نے لڑکی کو ورغلا کر کیا گھناؤنا کام

Leave a reply