مزید دیکھیں

مقبول

شوہر "نامرد”سسر ،دیور کی زیادتی کی کوشش،خاتون کی درخواست پر مقدمہ درج

بھارت میں بی ایس پی سربراہ مایاوتی کی بھانجی کی جانب سے دائر کردہ شکایت پر عدالت کے حکم کے بعد حاپوڑ نگر پالیکا کی چیئرپرسن پشپا دیوی، ان کے شوہر، بیٹے اور دیگر اہلِ خانہ کے خلاف گھریلو تشدد، جہیز کی مانگ اور جنسی ہراسانی جیسے سنگین الزامات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق متاثرہ خاتون کی شادی 9 نومبر 2023 کو پشپا دیوی کے بیٹے وِشال سے ہوئی تھی۔ خاتون کے وکیل راجیف شرما کے مطابق، شادی کے فوراً بعد سسرالیوں نے 50 لاکھ روپے نقد، ایک فلیٹ (غازی آباد میں) اور سیاسی ٹکٹ کی مانگ شروع کر دی۔شکایت میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ متاثرہ کے شوہر باڈی بلڈنگ کے لیے اسٹیروئڈز استعمال کرتے تھے، جس کی وجہ سے وہ ازدواجی تعلقات کے لیے نامناسب ہو چکے تھے۔ جب متاثرہ نے اس مسئلے پر آواز اٹھائی تو اسے سسرال والوں کی جانب سے طنز و تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔وکیل کا کہنا ہے کہ 17 فروری 2025 کو متاثرہ کے سسر اور دیور نے مبینہ طور پر اس کے ساتھ جنسی زیادتی کی کوشش کی۔ مزاحمت پر اسے دھمکایا گیا اور خاندان کی عزت کو نقصان پہنچانے کی دھمکی دی گئی۔

متاثرہ خاتون نے بتایا کہ اس کی شکایات سیاسی دباؤ کی وجہ سے نظر انداز کی گئیں۔ اس نے 21 مارچ کو پولیس سپرنٹنڈنٹ کو رجسٹرڈ شکایت ارسال کی، لیکن کارروائی نہ ہونے پر 24 مارچ کو عدالت سے رجوع کیا۔چیف جوڈیشل مجسٹریٹ ڈاکٹر برہم پال سنگھ کے حکم پر 10 اپریل کو حاپوڑ نگر کوتوالی میں ایف آئی آر درج کی گئی۔ تھانہ انچارج منیش پرتاپ سنگھ کے مطابق، مقدمے میں بھارتیہ نیائے سنہتا (BNS) کی دفعات 85، 115(2)، 351(2)، 75 اور 76 کے ساتھ ساتھ جہیز مخالف قانون کی متعلقہ دفعات شامل کی گئی ہیں۔نامزد ملزمان میں پشپا دیوی، ان کے شوہر شریپال سنگھ، بیٹا وِشال، اور خاندان کے چار دیگر افراد شامل ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ معاملے کی گہرائی سے تفتیش کی جا رہی ہے اور قانون کے مطابق سخت کارروائی کی جائے گی۔

ممتاز حیدر
ممتاز حیدرhttp://www.baaghitv.com
ممتاز حیدر اعوان ،2007 سے مختلف میڈیا اداروں سے وابستہ رہے ہیں، پرنٹ میڈیا میں رپورٹنگ سے لے کر نیوز ڈیسک، ایڈیٹوریل،میگزین سیکشن میں کام کر چکے ہیں، آجکل باغی ٹی وی کے ساتھ بطور ایڈیٹر کام کر رہے ہیں Follow @MumtaazAwan